…اعلانات و مراسلات…

RushdaInfotech May 24th 2022 urdu-news-paper
…اعلانات و مراسلات…

شعبہئ افتاء اور عالمیت میں داخلے
بنگلورو۔ (راست) الجامعۃ الاسلامیہ الحنیفیۃ (رجسٹرڈ) بنگلور میں شعبہئ افتاء اور عالمیت میں داخلے جاری ہیں۔ بعض طلباء کی رعایت میں تعلیمی اوقات صبح 7.30تا 12.40مقرر کئے گئے ہیں جو طلباء کسی وجہ سے تعلیم سے منقطع ہوکر کسی دینی خدمت یا کاروبار میں منہمک ہوگئے ان کے لئے ان مشاغل کے ساتھ دوبارہ تعلیمی کارروائی جاری رکھنے کا بے مثال موقع ہے۔ گزارش ہے استفادہ کریں۔ (مفتی محمد وسیم قاسمی، استاذ جامعہ:9972020971)
مسجد ہلال میں تفسیر قرآن
بنگلورو۔(راست) مسجد ہلال ایچ بی آر بنگلور میں ہر منگل بعد نماز عشاء مفسر قرآن مولانا عرفان احمد رشادی، بانی ومہتمم مدرسہ صفۃ النور آسان عام فہم انداز میں تفسیر فرمائیں گے۔ تمام احباب سے شرکت کی گزارش ہے۔ (ٹی ایم۔ عبد الرزاق، سکریٹری)
جلسہ دستار بندی وافتتاح تعمیر جدید
مدرسہ مظہر القرآن (کندنری) پلی کندہ
پلی کنڈہ۔(راست) مدرسہ مظہر القرآن (کندنری) پلی کنڈہ میں جلسہئ دستار بندی اور افتتاح تعمیر جدید بروز اتوار 29مئی 2022ء صبح گیارہ بجے بمقام مدرسہ مظہر القرآن مسجد کندنری پلی کنڈہ منعقد کیا گیا ہے جس کی صدارت حضرت امیر شریعت مولانا صغیر احمد خان رشادی شیخ الحدیث ومہتمم دارالعلوم سبیل الرشاد بنگلور فرمائیں گے۔ انشاء اللہ مہمانان خصوصی ڈاکٹر بشیر الحق لطیفی پروفیسر دارالعلوم لطیفیہ ویلور، ڈاکٹر سدید الدین باقوی خطیب وامام جامع مسجد اڈیار چنئی اور مولانا عبدالکریم کاشفی خطیب وامام مسجد تنعیم میل وشارم مقررہ تاریخ اور وقت پر ان علمائے کرام کی موجودگی میں حفاظ کرام کی جلسہ دستاربندی وتقسیم اسناد اور اپنے اپنے مخصوص انداز میں علمائے کرام کتاب وسنت، منبر ومحراب کے عنوان پر خطاب کریں گے۔ تمام سے شرکت کی گزارش ہے۔
(ذمہ دار مدرسہ مظہر القرآن ٹرسٹ کندنری پلی کنڈہ)
وانمباڑی میں شعری وادبی نشست
وانمباڑی۔(راست) ادارہئ ادب اسلامی اور انجمن خدام الاسلام وانمباڑی کے زیر اہتمام اسلامی بیت المال قلعہ وانمباڑی میں بروز ہفتہ 28-05-2022 بعد نماز مغرب ”محبت کے سجدے“ کے تخلیق کار مشہور شاعر طالب شولاپوری کی صدارت میں شعری وادبی نشست منعقد کی گئی ہے۔ آپ تمام محبان اردو سے وقت مقررہ پر شرکت کی درخواست ہے۔ مزید معلومات کیلئے خبیب وانمباڑی سے 9840995518اس نمبر پر رابطہ کریں۔


Recent Post

Popular Links