…اعلانات و مراسلات…

مجلس تفسیر قرآن کریم
بنگلور۔ (راست) بروزاتوار بعد نمازظہر”مسجد کوثر“ کوثر نگر بنگلور میں مفسر قرآن مولانا محمد ادریس القاسمی تفسیر قرآن کریم بیان کریں گے۔ لہٰذا تمام برادران اسلام سے اور خصوصاً اہل محلہ سے شرکت کی گزارش کی جاتی ہے۔خواتین کیلئے پردہ کا معقول انتظام ہے۔
(ادارہئ قرآن سنٹر،بنگلور)
مولانا شاکر اللہ کی تفسیر قرآن مجید
بنگلورو۔(راست)بروز اتوار بعد نماز مغرب مسجد مکرم گروپن پالیہ بی ٹی ایم بنگلور میں مولانا محمد شاکر اللہ رشادی امام وخطیب مسجد مکرم وعیدگاہ بلال قرآن مجید کی تفسیر بیان کریں گے۔تمام برادران اسلام سے گزارش ہے کہ اس مجلس میں شرکت کریں۔(مجلس منتظمہ)
عرس درگاہ حضرت سید صفدر علی شاہ قادری بغدادیؒ
بنگلورو۔(راست) بروزپیر بتاریخ23/مئی بوقت بعد نماز مغرب، بمقام ٹیپو سلطان پیالیس روڈ، حضرت سید صفدر علی شاہ قادری بغدادی ؒ و حضرت سید شمشیر علی شاہ قادریؒ و درگاہ حضرت دادن شاہ عرف کاس کے پیر ؒ کا جشن صندل و عرس بزیر اہتمام مجلس منتظمہ مینجنگ کمیٹی منعقد ہے۔ تلاوت قرآن مجیدشجرہ پاک و فاتحہ خوانی مولانا قاری صوفی ولی با قادری متولی و سجادہ نشین درگاہ ہٰذا کریں گے۔ تمام سے شرکت کی اپیل کی جاتی ہے۔ خواتین کیلئے پردے کا اہتمام ہے۔
(عبدالعلیم،سکریٹری)
خانقاہ وارثیہ میں ذکر درود پاک ودرس تصوف
بنگلورو۔(راست) صوفی سید عارف حسین شاہ وارثی چشتی القادری کی سرپرستی میں بروز اتوار 22مئی بعد نماز مغرب ذکر درود پاک کی محفل منعقد ہے، جس کا آغاز قرأت ونعت شریف سے ہوگا۔ بعد از تصوف پر صوفی سید عارف حسین شاہ وارثی کی تقریر ہوگی۔دعا وسلام کے بعد تمام کیلئے تبرک وطعام کا اہتمام رہے گا۔ ارباب طریق سے شرکت کی گزارش ہے۔
مدرسہ نعمان ابن ثابت وانمباڑی میں داخلے
وانمباڑی۔(راست) مدرسہ نعمان ابن ثابت رام نایکن پیٹ،امبلور، وانمباڑی میں شعبہئ حفظ میں داخلہ جاری ہے۔ پرسکون ماحول، حفظ کیلئے نہایت اچھی جگہ کھانے پینے رہنے سہنے کا عمدہ انتظام، شعبہئ حفظ تجوید و قرأت کے علاوہ انگریزی، ٹامل وحساب کا درس بھی دیا جائے گا۔ والدین اور اسکول ومدرسہ کے منتظمین ترتیب بناکر بچوں کو عصری تعلیم کے ساتھ حافظ بھی بناسکتے ہیں۔ خواہشمند طلباء والدیا سرپرست کے ساتھ یا براہ راست مدرسہ پہنچ کر داخلہ لیں۔
(حکیم فاروق احمد، بانی ومہتمم:8778664752)