بارش کی تباہیوں کا جائزہ لینے ٹاسک فورس کا قیام عمل میں لایاگیاہے:تحصیلدار

RushdaInfotech May 22nd 2022 urdu-news-paper
بارش کی تباہیوں کا جائزہ لینے ٹاسک فورس کا قیام عمل میں لایاگیاہے:تحصیلدار

ساگر:21مئی(سالارنیوز)تعلقہ میں ہورہی شدید بارش اور اس سے ہورہے نقصانات کو روکنے کیلئے ٹاسک فورس قائم کیاگیاہے روزانہ چوبیس گھنٹوں یہ ٹاسک فورس دو شفٹوں میں کام کرے گا۔یہ بات تحصیلدار ملیش بی پجار نے کہی۔انہوں نے یہاں تعلقہ آفس میں اخباری نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے بتایاکہ تعلقہ آفس میں ہیلپ لائن قائم کی گئی ہے،بارش سے ہونے والے نقصانات کا شکار افراد اس فون نمبر پر رابطہ کرکے جانکاری دے سکتے ہیں۔08183-226074پر کال کرنے سے ٹاسک فورس کے آفیسرس موقعہ پر پہنچ کرمعائنہ کریں گے۔انہوں نے مزید بتایاکہ گذشتہ بدھ کو تعلقہ کے18مختلف محکموں کے افسروں کے ساتھ اجلاس طلب کرکے تبادلہ خیال کیا گیا ہے اور بارش سے ہوئی تباہی کے تعلق سے تفصیلی جانکار ی حاصل کی گئی ہے۔گھرکھونے والوں کو محکمہ مالگذاری کی طرف سے فوری معاوضہ دئے جانے اقدامات کئے گئے ہیں۔بارش سے ہونے والی اموات پر قابوپانے کے سلسلے میں بھی اقدامات کئے گئے ہیں اور اس سے مرنے والوں کے اہل خانہ کو اندرون چوبیس گھنٹے آر ٹی جی ایس کے ذریعے معاوضے کی رقم منتقل کرنے اقدامات کئے گئے ہیں۔تعلقہ بھر کے تمام پرائمری ہیلتھ سنٹرس میں ہنگامی حالات کیلئے درکار تمام دوائیاں ذخیرہ کرنے کا انتظام کیاگیاہے۔ پی ڈبلیوڈی،محکمہئ جنگلات اور دیگر مختلف محکموں کو ضروری ہدایت دی گئی ہے۔تعلقہ میں کے گوتم پورہ،تلاگپا علاقے میں بارش سے مچی تباہی کا جائزہ لیاگیاہے اور اس علاقے میں احتیاطی اقدامات کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔


Recent Post

Popular Links