اعلانات و مراسلات

مجلس تفسیر قرآن کریم”ودرس حدیث“
بنگلور۔ (راست) مؤرخہ19مئی بروز جمعرات حسب ذیل مساجد میں مفسر قرآن مولانا محمد ادریس القاسمی خطیب مسجد بیوپاریاں جمعہ مسجد روڈ شیواجی نگرتفسیر قرآن کی مجلس منعقد ہے۔1پہلی مجلس صبح 11بجے مسجد الانبیاء لکسندرہ (برائے خواتین)2دوسری مجلس”بعد نماز مغرب مسجد بیوپاریاں شیواجی نگر (درس حدیث) برادران اسلام سے اس بابرکت مجلسوں میں شرکت کی گزارش ہے۔(ادارہئ قرآن سنٹر،بنگلور)
مدرسہ عربیہ دارالفرقان میں داخلے
بنگلورو۔(راست) مدرسہ عربیہ دارالفرقان زیر انتظام مسجد عمر فاروقؓ،بیرسندرا، جئے نگر بنگلور میں شعبہئ دینیات سے صبح وشام محلہ کے طلبہ وطالبات دو سو سے زائد تین اساتذہ کی نگرانی میں فیض یاب ہورہے ہیں۔ حفظ میں داخلہ کے لئے بچے کی عمر 10تا 12سال ہو قیام وطعام،علاج ومعالجہ رہن سہن کا اچھا نظم وانتظام ہے۔ نیز قرب وجوار کے حفظ کے شوقین خواہش مند طلبہ بغیر قیام کے داخلہ لے سکتے ہیں اور وہ طلبہ بھی جو اسکولوں اور کالجوں میں پڑھتے ہوئے صبح وشام حفظ کرنا چاہتے ہیں۔ داخلہ حاصل کرسکتے ہیں۔ نوٹ: میتوں کو غسل دینے کیلئے غسال اور غسالہ کی ضرورت ہے،میاں بیوی ہوں تو آفس سے رابطہ کریں۔مزید تفصیلات کے لئے رابطہ فرمائیں:9448114080(منتظمین مدرسہ دارالفرقان جئے نگر)
مولانا سید انظر شاہ قاسمی کا بیان
بنگلور۔(راست) مؤرخہ20مئی2022بمقام مکہ مسجد گنگونڈنا ہلی بنگلورحسبِ ذیل عنوانات پر مولانا سیدانظر شاہ قاسمی کاخطاب ہوگا۔ہیں آج کیوں ذلیل۔ خبردار ہوشیار مدارس کو پہچان کر اپنے بچوں کا داخل کریں۔ جمعہ میں 80فیصد مصلیان آخری وقت میں کیوں آنے کی کوشش کرتے ہیں۔ فلمی شادی اور شرعی شادی کے انجام کیا ہوتے ہیں۔ ستاروں کی نقل و حرکت اور انگوٹھی کے نگینہ کے سلسلہ میں شریعت کیا کہتی ہے۔ 12:45 بجے بیان شروع ہوگا۔
(شعبہ نشر واشاعت صفہ مدردسہ بنگلور)
دارلعلوم رضا المصطفیٰ میں داخلے
داونگیرے۔(راست) دارالعلوم رضاء المصطفیٰ وبرکاتیہ دارالیتمٰیٰ رضاء المصطفیٰ نگر داونگیرے میں رمضان شریف کی تعطیل کے بعد 12مئی 2022ء کو باضابطہ نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوچکا ہے۔ ادارہ میں درجہئ عالمیت ودرجہئ حفظ وقرأت کے ساتھ کنڑا انگریزی تعلیم کے علاوہ طلبہ کی رہائش قیام وطعام،علاج، کپڑا، کتب وغیرہ کامعقول مفت انتظام ہے۔ لہٰذا اپنے بچوں کو ادارہ میں داخلہ کرانے کے خواہشمند ہیں وہ پہلی فرصت میں داخلہ کرائیں یا فون پر رابطہ کریں۔ مولانا محمد حنیف رضا قادری:9448666692۔
الامین کالج میں کیریئر گائیڈنس پروگرام
بنگلورو۔(راست) بروزاتوار 22/مئی2022ء صبح9:30بجے الامین آرٹس،سائنس اینڈ کامرس کالج کی جانب سے پی یوسی سال دوم کے طلباء کے لئے کیریئر گائیڈنس اوراسکالرشپ پروگرام بعنوان”پی یوسی کے بعدکیاکریں؟“منعقد ہے۔اس پروگرام میں امین مدثر سی ای او ”سگما فاؤنڈیشن“ اپنے مخصوص انداز میں کیریئر گائیڈنس کریں گے۔والدین،طلباء وطالبات سے گزارش ہے کہ اس پروگرام سے استفادہ کریں تاکہ آپ کا مستقبل روشن وتابناک ہو۔
(پرنسپل،الامین آرٹس،سائنس،اینڈ کامرس کالج،بنگلور)