تلنگانہ کے اضلاع میں بارش مانسون کی8جون تک آمد متوقع

RushdaInfotech May 17th 2022 urdu-news-paper
تلنگانہ کے اضلاع میں بارش مانسون کی8جون تک آمد متوقع

حیدرآباد:16مئی(یواین آئی) ریاست کے دارالحکومت حیدرآباد سمیت کئی اضلاع میں پیر کی صبح بارش ہوئی۔ بعض علاقوں میں بجلی گرنے کے بھی واقعات پیش آچکے ہیں۔بارش کے سبب کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔ نرمل، نظام آباد،جگتیال، سرسلہ، کاماریڈی اور میدک اضلاع میں زبردست بارش ہوئی جس کے نتیجہ میں کسانوں نے تشویش کااظہار کیا ہے کیونکہ ان کی فصلوں کو نقصان پہنچا۔حیدرآباد شہر میں بھی پیر کی صبح ہلکی بارش ہوئی۔ شہر میں گزشتہ دو روز سے شدید گرمی ہورہی ہے۔ حیدرآبادکے محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مغربی مانسون کے8جون تک ریاست میں داخل ہونے کا امکان ہے۔ مانسون کے آئندہ24گھنٹوں میں جزائر انڈمان اور نکوبار سے ٹکرانے کی توقع ہے، جس کے بعد یہ خلیج بنگال اور بحر ہند تک پھیلے گا اور اس ماہ کے آخر تک کیرل سے ٹکرائے گا اور8جون تک تلنگانہ میں داخل ہوجائے گا۔محکمہ موسمیات کی طرف سے ملنے والی اطلاع کے مطابق اس مرتبہ اچھی بارش ہوگی اور کسانوں کو مشکلا ت کاسامناکرنا پڑے گا۔مانسون سے لوگوں میں ہر طرف تشویش دکھائی دے رہی ہے۔


Recent Post

Popular Links