چندرابابونے وائی ایس آرکانگریس کے کونسلرس کی جانب سے ہوٹل پر حملہ کی مذمت کی

RushdaInfotech May 17th 2022 urdu-news-paper
چندرابابونے وائی ایس آرکانگریس کے کونسلرس کی جانب سے ہوٹل پر حملہ کی مذمت کی

حیدرآباد:16مئی(یواین آئی) تلگودیشم پارٹی کے قومی صدرو سابق وزیراعلیٰ اے پی این چندرابابونائیڈو نے وائی ایس آرکانگریس کے کونسلرس کی جانب سے ضلع چتور کے کُپم کی ایک ہوٹل پر حملہ کی مذمت کی۔نائیڈو نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اس طرح کے حملوں کا زہریلا کلچرکبھی نہیں دیکھا گیا۔ اپنے ٹوئیٹ میں انہوں نے اس واقعہ کو افسوسناک قراردیا اور کہا کہ حکمران جماعت وائی ایس آرکانگریس کے عوامی منتخب نمائندوں نے ہوٹل کے اسٹاف اور انتظامیہ پر محض اس لئے حملہ کیاکیونکہ ہوٹل میں کھانے کی کمی تھی۔ انہوں نے کہاکہ ان کونسلر س نے فرنیچر کو نقصان پہنچایا،خواتین کو دھمکایا اور ہوٹل چلانے والوں کو جان سے مارنے کی دھمکی دی۔سابق وزیراعلی نے دعوی کیا کہ پولیس کو چاہئے کہ وہ ہوٹل پر حملہ کرنے کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کرے۔


Recent Post

Popular Links