سروہی ضلع میں سڑک حادثہ،6 لوگوں کی موت
RushdaInfotech
May 16th 2022
urdu-news-paper

جے پور:15مئی (یواین آئی) راجستھان کے سروہی ضلع کے پالگھڑی تھانہ علاقے میں آج صبح سڑک حادثے میں ایک دو سال کی بچی اور چار خواتین سمیت چھ لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ تقریباً آدھا درجن افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق یہ حادثہ صبح قریب سوا آٹھ بجے اس وقت ہوا جب علاقے کے اتھمن ٹول پلازا کے نزدیک ٹرک اور ٹرولا ٹکرا گئے۔ اس دوران ٹرک کے پیچھے چل رہی دو کاریں بھی ٹرک سے ٹکرا گئیں۔اس سے ایک کار کا آگے کا حصہ پوری طرح تباہ ہوگیا۔حادثے میں مرنے والوں کی شناخت سروہی ضلع کے انارام،سگنا دیوی، بونی دیوی اور دو سال کی ایک بچی کے طورپر کی گئی ہے،جبکہ دو خواتین کی ابھی شناخت نہیں ہوپائی ہے۔حادثے میں زخمیوں کو شیوگنج کے سرکاری اسپتال پہنچایا گیا جہاں انہیں سروہی اسپتال بھیج دیا گیا۔حادثے کے بعد پولیس اور انتظامیہ کے افسر موقع پر پہنچے۔