…اعلانات و مراسلات…

RushdaInfotech May 16th 2022 urdu-news-paper
…اعلانات و مراسلات…

ہادی ایجوکیشنل اکیڈمی میں شہری داخلے
بنگلورو۔(راست) ہادی ایجوکیشنل اکیڈمی شہر بنگلور خوشحال نگر کاڈوگانڈنہلی نزد حنیفیہ مسجد تھرڈ مین میں ایک اسکول کالج پڑھنے والے طلبہ اور طالبات کیلئے شہری داخلہ کے ساتھ قرآن مجید کی تعلیم (ناظرہ، حفظ،علم دین کورس) کا انتظام کیا گیا ہے جو طلبہ اور طالبات کسی وجہ سے SSLCنہیں کئے ہیں،ان کے لئے ادارے کی جانب سے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوپن اسکول کے ذریعہ سرٹی فکیٹ دی جائے گی۔ گزارش ہے کہ اپنے نونہالوں کو عصری تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم اور حفظ قرآن سے آراستہ کریں۔ (داخلے شروع ہوچکے ہیں خواہشمند حضرات رابطہ کریں۔ سکریٹری: 9986454172)
آج سے الجامعۃ الاسلامیۃ الحنیفیۃ بنگلورومیں داخلے
بنگلورو۔(راست) جامعہ ہٰذا کا قیام 2014 میں عمل آیا جہاں شعبہئ افتاء،مولوی کورس، شعبہئ حفظ کی تعلیم کا نظم ہے -اب تک بفضل اللہ تعالیٰ جامعہ سے مفتیوں کی سات جماعتیں فارغ ہوچکی ہیں -تعلیمی نظام مکہ مسجد (کے جی ہلی بنگلور-45) میں جاری ہے -ان شاء اللہ امسال بروز پیر 16 مئی 2022 سے داخلے شروع ہورہے ہیں -فارغین مدارس اورطلبہ اس سنہرے موقع سے فائدہ اٹھائیں -(محمداشرف علی رشادی قاسمی بانی ومہتمم:9449277425)
دارالعلوم محمودیہ میں داخلے
باگل کوٹہ۔(راست) مدرسہ دارالعلوم محمودیہ ”ہاگل کوٹہ گراما، ماگڑی تعلق، رام نگرم ضلع میں دینیات، ناظرہ، حفظ شعبہئ تجوید قرأت اور عصری تعلیم کا معقول نظم قیام وطعام کے ساتھ ہے۔ 17مئی منگل سے داخلے کی کارروائی شروع ہوگی۔ لہٰذا اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا بچہ عمدہ دینی معقول تربیتی ماحول میں رہ کر ناظرہ وحفظ قرآن کریم تجوید وقرأت کے ساتھ ساتھ (انگریزی وعصری علوم) سے آراستہ ہو تو مدرسہ دارالعلوم محمودیہ، کے دفتر سے رابطہ کریں اور داخلہ کی کارروائی مکمل کریں۔ یادرہے آنے سے پہلے اطلاع ضرور کرلیں۔(بنگلور میں رابطہ کیلئے حافظ ظہیر،موبائل نمبر:9845020544)
جامعہ حضرت بلال و جامعۃ البنات میں نئے داخلے
بنگلورو۔(راست)جامعہ حضرت بلال و جامعۃالبنات، ٹیانری روڈ، بنگلور میں بروزمنگل 17مئی تعلیمی سال شروع ہو رہا ہے۔ شعبہ حفظ و قرأت، درس نظامی (عالم کورس) ان شعبہ جات میں داخلے جاری ہیں۔ ناظرہ قرآن شریف کا مکمل اردو لکھنا پڑھنا اوران شعبہ جات میں داخلہ کے لئے عمر کا بارہ (۲۱) سال ہونا ضروری ہے۔ مستند و با صلاحیت اساتذہ کرام کی نگرانی میں دینی تعلیم کے علاوہ انگریزی، حساب، کمپیوٹر، اور لڑکیوں کے لئے ٹیلر نگ تک کا انتظام ہے۔ لڑکی کی عمر10سال سے کم نہ ہو۔نوٹ: قدیم طلبہ و طالبات کو اطلاع دیجاتی ہے کہ تعلیمی آغاز سے پہلے پہلے داخلہ جدیدکرالیں تاخیر کرنے پر داخلہ خارج کردیا جائے گا۔ جدید داخلہ کیلئے ذمہ داران باالمشافہ ملاقات کریں۔محمدذوالفقار رضا نوری:9886337383۔
جامعۃ الصالحات ہری ہرمیں آغاز تعلیم و جدید داخلے
ہری ہر(راست) جامعۃ الصالحات ٹیپو نگر ہری ہر،ضلع داونکرہ میں بروز پیر16مئی 2022ء سے تعلیمی سال نو کا آغاز ہونے جارہا ہے نیز اسی دن سے جدید داخلے بھی ہوں گے ان شاء اللہ۔ جس میں 6سالہ عالمیت اور ایک سالہ فضیلت تک کی تعلیم ہو رہی ہے۔ یاد رہے کہ ادارہ ھذا سن 1997ء سے تا حال برابر تعلیمی و تربیتی خدمات انجام دیتے آرہا ہے جس کی خصوصیات درج ذیل ہیں۔داخلہ کے خواہشمند حضرات ذمہ داران سے رابطہ کریں اور اپنی لڑکیوں کو اس ادارے میں داخلہ کروا کر انہیں دینی و عصری علوم سے آراستہ کریں۔(ذمہ داران جامعۃ الصالحات ٹیپو نگر ہری ہر)


Recent Post

Popular Links