متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کا انتقال
RushdaInfotech
May 14th 2022
urdu-news-paper

دبئی-13مئی(ایجنسی)اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق صدارتی امور کی وزارت نے شیخ خلیفہ بن زاید ال نہیان کے انتقال پر40روزہ سرکاری سوگ کا اعلان کیا گیا ہے-اماراتی صدر شیخ خلیفہ بن زاید ال نہیان کے انتقال پر متحدہ عرب امارات میں تمام وزارتوں، سرکاری و نجی اداروں اور سکولوں میں آج بروز جمعہ13مئی سے3روز تک تعطیل رہے گی-شیخ خلیفہ بن زاید ال نہیان نے2نومبر2004میں متحدہ عرب امارات کے دوسرے صدر کے طور پر عہدہ سنبھالا اور ابوظبی کے16ویں حکمران کے طور پر اپنے والد شیخ زاید کی جگہ سنبھالی-وہ7ستمبر1948میں العین شہر میں پیدا ہوئے- اپنے بھائیوں میں سب سے بڑے تھے-