کورونا:24گھنٹے کے دوران ملک میں تین ہزار سے زیادہ افراد صحت یاب

RushdaInfotech May 13th 2022 urdu-news-paper
کورونا:24گھنٹے کے دوران ملک میں تین ہزار سے زیادہ افراد صحت یاب

نئی دہلی، 12مئی (یو این آئی) ملک میں گزشتہ 24گھنٹوں میں 3,230 لوگ کووڈ سے صحت یاب ہوئے، جس کے ساتھ ہی اس انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 42570165 ہو گئی ہے۔مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے جمعرات کو کہا کہ ملک میں اب تک ایک ارب 90کروڑ 83لاکھ 96ہزار 788 کووڈ ویکسین دی جا چکی ہیں۔ اس وقت ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی شرح 0.04 فیصد، صحت یابی کی شرح 98.74 اور شرح اموات 1.22 فیصد ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا انفیکشن کے 2827 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس دوران مزید 24 مریضوں کی موت کے بعد اموات کی تعداد 524181 ہو گئی ہے۔مدھیہ پردیش میں 19 فعال کیسز بڑھ کر 219ہو گئے۔ ریاست میں اس مہلک وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد میں 26 کااضافہ ہونے سے یہ تعداد 1030838 پر پہنچ گئی ہے، جب کہ اب تک اس وبا کی وجہ سے 10735 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔کیرلا میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 155 بڑھ کر 3150 ہو گئے ہیں۔ اس سے نجات حاصل کرنے والوں کی تعداد 317 بڑھ کر 6472911 ہو گئی جبکہ مرنے والوں کی تعداد 69342 ہو گئی۔کرناٹک میں، کورونا کے فعال معاملات 17 بڑھ کر 1943 ہو گئے ہیں، جب کہ 150 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد کورونا سے پاک لوگوں کی کل تعداد بڑھ کر3907085 ہو گئی ہے۔ اموات کا اعدادوشمار 40105 پر مستحکم ہے۔تلنگانہ میں، پچھلے 24 گھنٹوں میں ایکٹو کیسز14بڑھ کر 391ہو گئے ہیں، جب کہ مرنے والوں کی تعداد 4111 پر مستحکم ہے۔ ریاست میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 787933 تک پہنچ گئی ہے۔گجرات میں 10 ایکٹو کیسز کے اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد 183 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں یہاں 21 افراد کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی وبا سے نجات حاصل کرنے والوں کی تعداد 1213467 ہو گئی ہے، جب کہ مرنے والوں کی تعداد 10,944 پر مستحکم ہے۔


Recent Post

Popular Links