پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 36ویں دن بھی مستحکم
RushdaInfotech
May 13th 2022
urdu-news-paper

نئی دہلی، 12مئی (یو این آئی) ملک میں تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے جمعرات کو بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا، جس کی وجہ سے ایندھن کی قیمتیں مسلسل 36ویں دن بھی مستحکم رہیں۔ملک کی سب سے بڑی پبلک سیکٹر آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ (آئی اوسی ایل) کے مطابق، دہلی میں پٹرول 105.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 96.67 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 120.51 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 104.77 روپے فی لیٹرپرموجود ہے۔یوکرین اور روس کے درمیان جاری جنگ کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔