کنول کاپھول صاف جگہ پرنہیں صرف کیچڑمیں اگتاہے خون خرابہ کرنے والی بی جے پی کیسری نہیں لال شال پہناکرے:ڈی کے شیوکمار

RushdaInfotech May 11th 2022 urdu-news-paper
کنول کاپھول صاف جگہ پرنہیں صرف کیچڑمیں اگتاہے خون خرابہ کرنے والی بی جے پی کیسری نہیں لال شال پہناکرے:ڈی کے شیوکمار

بنگلور۔10مئی (سالارنیوز)کے پی سی سی کے صدرڈی کے شیوکمارنے بی جے پی کواپنی شدید تنقیدکانشانہ بناتے ہوئے کہاکہ کنول کاپھول کبھی بھی کسی پاک وصاف مقام پرنہیں اگتا،کنول صرف کیچڑمیں اگتاہے،اسی طرح بی جے پی والے بھی ہیں۔امن وسکون کاغارت کرکے،عوامی زندگی اجیرن بناکرنظم ونسق کامسئلہ پیداکرتے ہوئے بی جے پی والے اقتدارحاصل کرتے ہیں۔لیکن ہم شفاف سیاسی پس منظررکھنے والے ہیں اور سماج کوپاکیزہ سیاست کاتحفہ دیاہے۔ بروز منگل شیموگہ میں ضلع کانگریس کی جانب سے منعقدہ جن دھوانی(عوام آواز)تقریب میں شرکت کرتے ہوئے ڈی کے شیوکمارنے کہاکہ بی جے پی والے ملک کی سب سے کرپٹ اوربدعنوان ریاست کاٹھپا کرناٹک پرلگاچکے ہیں،اس کلنک اورٹھپے کونکالنے کاکام سب سے پہلے کیاجاناچاہئے۔کے پی سی سی صدرنے کہاکہ ضلع کے عوام کے جذبات کی قدرکرتے ہوئے ہم نے یہ جدوجہدشروع کی ہے۔انہوں نے کہاکہ ایشورپااستعفیٰ دینے کے موقع پر نظم ونسق کامعاملہ پیش آیا۔ استعفیٰ اس وقت دینے پرمجبورہوئے جب کنٹراکٹر سنتوش نے خودکشی کرلی۔ہم نے اس وقت آوازبلندکی،لیکن وزیراعلیٰ بسوراج بومئی اور وزیرداخلہ ارگاگیانیندرانے ایشورپا کوبچانے کی کوشش کی،بدعنوانی روک تھام کاکیس کیاجانا چاہئے تھالیکن ایسانہیں کیاگیا۔حالیہ دنوں میں بی جے پی والے اپنے سروں پرلال رنگت کی ٹوپی پہن رہے ہیں،ا س پرتنقیدکرتے ہوئے شیوکمارنے کہاکہ بی جے پی والے ٹوپی ڈال رہے ہیں،نوجوانوں کوکیسری شال پہنارہے ہیں،شیوکمارنے بی جے پی والوں سے سوال کرتے ہوئے کہاکہ لیکن تمہارے اورکیسری کے درمیان کیاتعلق ہے،کیاکوئی مرگئے ہیں کیا؟ تم کوتوصرف لال شال اوڑھناچاہئے،کیونکہ تم کوصرف خون خرابہ چاہتے ہو، خون کی رنگت کی مانند لال شال پہناکرو۔پہلے گنگاسنان اورتنگاپان مشہورتھامگراب نہ صرف تنگاندی بلکہ پوری ریاست ہی آلودہ ہوگئی ہے۔ریاست میں گلوبل انویسٹ منٹ کرنے چلے ہیں،ایڈی یورپا،ایشورپاکوشیموگہ میں لاتے ہوئے انویسٹ کریں توپتہ چلے گا۔انہوں نے کہاکہ ریاست میں 150 سیٹوں پرجیت درج کرتے ہوئے کانگریس برسراقتدرآنے کے بعدیہ کام کیاجاسکتا ہے۔ شیموگہ ضلع کے کسان آج بھی مشکلات سے دوچارہیں۔شیموگہ کے کاگوڈی میں ماہ اگست میں ریاستی سطح کی جدوجہد کا آغازہوگا۔انہوں نے کہاکہ پولیس سب انسپکٹر (پی ایس آئی)تقرری گھپلہ کی انکوائری سے پہلے ہی پرائمری اسکول اساتذہ کے امتحانات کااعلان کیاگیاہے،تحقیق وتفتیش کے بعد سچائی سامنے آنے سے پہلے ہی وزیرداخلہ نے اس طرح کاکام کیاہے۔بی جے پی حکومت ریاست کے لیے سیاہ داغ کی مانندہوگئی ہے،اس کواقتدارسے بے دخل کرناضروری ہے۔


Recent Post

Popular Links