تلنگانہ میں کانگریس کے نئے ڈرامے:وزیر زراعت تلنگانہ

RushdaInfotech May 8th 2022 urdu-news-paper
تلنگانہ میں کانگریس کے نئے ڈرامے:وزیر زراعت تلنگانہ

حیدرآباد:7مئی(یواین آئی) وزیر زراعت نرنجن ریڈی نے کہا ہے کہ پنجاب میں کئے گئے وعدوں میں سے ایک بھی وعدہ کو پورانہ کرپانے والی کانگریس اب تلنگانہ میں نئے ڈرامے کررہی ہے۔انہوں نے پوچھا کہ کانگریس جن ریاستوں میں برسراقتدار ہے،کیاان ریاستوں میں تلنگانہ کی طرح ڈیکلریشن کا کانگریس نے اعلان کیا ہے۔ریڈی نے پارٹی کے ہیڈکوارٹرس تلنگانہ بھون میں ٹی آرایس کے ارکان اسمبلی بلکاسمبن اور وینکٹیشورریڈی کے ساتھ میڈیا سے بات کرتے ہوئے راہل گاندھی سے پوچھا کہ75برس کی حکمران کے دوران کیا کانگریس نے کسانوں کے انشورنس کے بارے میں سونچا؟انہوں نے کہاکہ ٹی آرایس حکومت نے رعیتوبندھو کے تحت کسانوں کے کھاتوں میں 50ہزارکروڑروپئے کی رقم جمع کروائی۔انہوں نے کہاکہ سال2017 میں پنجاب کے کسانوں سے جو وعدے کئے گئے تھے ان وعدوں کو پورانہیں کیاگیا۔اسی لئے اُس ریاست کے عوام نے کانگریس کوشکست دی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس وہ کردار ادا نہیں کر رہی ہے جو اپوزیشن کو ادا کرنا چاہئے۔ انہوں نے سوال کیا کہ اگر ملک میں 15لاکھ نوکریاں خالی ہیں تو کیا کانگریس نے کسی چیز کے لیے لڑا؟۔


Recent Post

Popular Links