راہل گاندھی کی چنچل گوڑہ جیل میں این ایس یوآئی کارکنوں سے ملاقات

RushdaInfotech May 8th 2022 urdu-news-paper
راہل گاندھی کی چنچل گوڑہ جیل میں این ایس یوآئی کارکنوں سے ملاقات

حیدرآباد:7مئی(یواین آئی) تلنگانہ کے دوروزہ دورہ میں مصروف کانگریس کے سینئر لیڈرراہل گاندھی نے شہرحیدرآبادکی چنچل گوڑہ جیل میں محروس پارٹی کی طلبہ تنظیم این ایس یوآئی کے صدراوردیگرکارکنوں سے ملاقات کی۔گذشتہ روز ان کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی تھی تاہم آج ملاقات کی اجازت کے بعد راہل گاندھی چنچل گوڑہ جیل پہنچے۔ان کے ساتھ صدرتلنگانہ کانگریس ریونت ریڈی بھی تھے۔یہ ملاقات دوپہر میں ہوئی۔عثمانیہ یونیورسٹی میں راہل گاندھی کے دورہ کی اجازت دینے سے وائس چانسلر کے انکار کے بعد این ایس یوآئی کی جانب سے احتجاج کیاگیا تھا جس کے بعداین ایس یوآئی کے صدراور کارکنوں کو پولیس نے حراست میں لے کر چنچل گوڑہ جیل منتقل کردیاتھا۔اسی دوران تلنگانہ کو ریاست کا درجہ دلانے کیلئے چلائی گئی تحریک میں سرگرمی کے ساتھ حصہ لینے والوں نے بھی راہل گاندھی سے ملاقات کی۔ساتھ ہی انقلابی شاعر وجہدکارغدر،کانچاایلیا نے بھی راہل گاندھی سے آج ملاقات کرتے ہوئے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔


Recent Post

Popular Links