اعظم خان کی جیل میں عید ہوگی،ضمانت پر سماعت نہ ہوسکی

RushdaInfotech May 3rd 2022 urdu-news-paper
اعظم خان کی جیل میں عید ہوگی،ضمانت پر سماعت نہ ہوسکی

لکھنؤ:2مئی(آئی این ایس)سماج وادی پارٹی کے سینئر رہنما اعظم خان کی عید اس سال بھی جیل کی سلاخوں کے پیچھے منائی جائے گی۔ اعظم خان کی جانب سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی۔ جس میں ضمانت پر جلد فیصلہ سنانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ پیر کو درخواست کی سماعت نہ ہو سکی۔ ایسے میں اعظم کو جیل میں ہی عید منانی پڑے گی۔اعظم 26 ماہ سے سیتا پور جیل میں بند ہیں۔ انہیں اب تک 71 مقدمات میں عدالت سے ضمانت مل چکی ہے۔


Recent Post

Popular Links