دہلی کیپٹلز کی ٹیم شاندار، جلد پکڑلے گی رفتار:رکی پونٹنگ

RushdaInfotech April 28th 2022 urdu-news-paper
دہلی کیپٹلز کی ٹیم شاندار، جلد پکڑلے گی رفتار:رکی پونٹنگ

ممبئی۔ 27 اپریل (آئی این ایس) دہلی کیپٹلز کے ہیڈ کوچ رکی پونٹنگ کا خیال ہے کہ انہیں انڈین پریمیئر لیگ میں اپنی مہم کو دوبارہ پٹری پر لانے کے لیے کچھ رفتار درکار ہے کیونکہ ان کی ٹیم اتنی اچھی ہے کہ نتائج ان کے لیے سازگار ہوں گے۔ دہلی کی ٹیم اس سیزن کے پہلے سات میچوں میں تین جیت اور چار ہار کے بعد پوائنٹس ٹیبل میں فی الحال ساتویں نمبر پر ہے۔ پونٹنگ نے سیزن کے پہلے مرحلے کے بارے میں کہا، 'میں نے اس سال کے شروع میں بھی کہا تھا کہ 36 یا 37 اوورز میں ہم اچھا کھیلتے ہیں لیکن صرف دو یا تین اوورز میں سست ہوتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ وہ مسئلہ ہے جو میچ میں فرق پیدا کر رہا ہے،ہم سیزن کے پہلے مرحلے کے نتائج کو تبدیل کرنے کے لیے نہ صرف خود کو تیار کر رہے ہیں بلکہ آگے بڑھنے کی کوشش بھی کر رہے ہیں، ہمارا اب تک کا سفر کبھی جیت، کبھی ہار اور پھر جیت کا رہا ہے۔ اس لئے ہمیں کچھ رفتار حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔پونٹنگ نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں کھلاڑیوں کو آرام دہ ہونا پڑے گا کیونکہ ان کی ٹیم اچھی ہے اور سازگار نتائج حاصل کر سکتی ہے۔میں جانتا ہوں کہ ہم چیزوں کو تبدیل کرنے کے بہت قریب ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم سب کو یقین کرنا ہے، ہمیں یقین کرنا ہے، ہمیں حوصلہ مند رہنا ہے اور مثبت رہنا ہے۔ اگر ہم ایسا کرنے میں کامیاب ہو جائیں تو یقینا ہمارے لیے حالات بدل جائیں گے۔


Recent Post

Popular Links