اعلانات ومراسلات

مولانا سید انظر شاہ قاسمی کا بیان
بنگلور۔(راست) مورخہ 22اپریل بروز جمعہ بمقام طٰہٰ مسجد نزد آنند ٹاکیز ڈی جے ہلی بنگلور، حسبِ ذیل عنوانات پر مولانا سیدانظر شاہ قاسمی کاخطاب ہوگا۔ مصیبت زدہ مسائل میں گھرے اشخاص کو مختار کل اپنے در بلا رہا ہے۔ہمارے قائد ورہبر ہمیں بتا ئیں کہ ہمیں کیا کرنا ہے۔نبیؐ کی بد دُعاء لئے ہوئے شخص کو کہاں سکون مل سکتا ہے۔یو ٹیوب پر اِسلامی چینلوں کے نا م کی سونامی سخت ترین آزمائش ہے۔ نبیؐ کو صحابیؓ نے تین مرتبہ سلام کے باوجود گھر کیوں نہیں بلایا۔ 12:45 بجے بیان شروع ہوگا۔(شعبہ نشر واشاعت صفہ مدرسہ بنگلور)
اردو یونیورسٹی کے 2019ء بیاچ کا پہلاسمسٹر امتحان
4 مئی بقیہ پرچوں کے لئے فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ
بنگلور۔ (راست) نظامت فاصلاتی تعلیم مولانا آزادنیشنل اردو یونیورسٹی سے جاری اعلامیہ کے مطابق بی اے، بی یس سی، بی کام اور ایم اے(عربی) فاصلا تی تعلیم 2019ء بیاچ کے طالب علموں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ پہلے سمسٹر کے بقیہ (بیک لاگ) پرچوں میں امتحان کی فیس معاف کر دی گئی ہے۔ لہٰذا 2019ء بیاچ کے پہلے سمسٹر کے ایسے طالب علم جن کے پرچے باقی ہیں، 4/مئی 2022ء تک امتحان میں شرکت کے لئے فارم جمع کر سکتے ہیں۔ مزید رہنمائی اور جانکاری کے لئے ریجنل سینٹر کے ٹیلی فون نمبر 080 -22115707/22115687 کے علاوہ موبائل نمبر99886080471پربھی رابطہ کر سکتے ہیں۔(قاضی ضیاء اللہ ریجنل ڈائرکٹر)