دنیش کارتک نے ہندوستانی ٹیم میں واپسی کا مضبوط دعویٰ کیا:ویراٹ کوہلی

RushdaInfotech April 18th 2022 urdu-news-paper
دنیش کارتک نے ہندوستانی ٹیم میں واپسی کا مضبوط دعویٰ کیا:ویراٹ کوہلی

ممبئی۔17اپریل(آئی این ایس) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وراٹ کوہلی نے انڈین پریمیئر لیگ کے جاری سیزن میں شاندار کارکردگی کے لیے دنیش کارتک کی تعریف کرتے ہوئے کہاہے کہ ان کے رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے ساتھی نے قومی ٹیم میں اپنی واپسی کا مضبوط دعویٰ کیاہے۔آر سی بی کے لیے فنشر کا کردار ادا کرتے ہوئے کارتک نے 209.57 کے شاندار اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 197 رنز بنائے۔ وہ چھ اننگز میں صرف ایک بار آؤٹ ہوئے ہیں۔انھوں نے ہفتہ کو 34 گیندوں پر ناقابل شکست 66 رن کی اننگز کھیلی جب RCB نے دہلی کیپٹلس کو 16 رن سے شکست دی ہے۔کارتک کے ساتھ بات چیت میں کوہلی نے کہا کہ وکٹ کیپر بلے باز کو مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھنا خوشی اور اعزاز کی بات ہے۔وراٹ کوہلی نے کہاہے کہ میں یہاں آئی پی ایل کے اس سیزن کے بہترین پرفارمر کے ساتھ ہوں، میرے لیے یہ بہت اچھا ہے۔ میں یہ نہیں کہوں گا کہ یہ زیادہ دیر تک جاری رہ سکتاہے کیونکہ یہ ہوگا اور آپ اس پوزیشن میں ہیں اور میں اسے محسوس کرسکتا ہوں۔ آپ کو دوبارہ بلے بازی کرتے دیکھنا اعزاز کی بات ہے۔ جیتنے میں ہماری مددکرنے کا شکریہ۔سابق ہندوستانی کپتان نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے لیجنڈ اے بی ڈی ویلیئرز جنہوں نے ٹیم میں طویل عرصے تک ایسا کردار ادا کیا، وہ بھی کارتک پر فخر کریں گے۔میں بہت خوش ہوں کہ ڈی کے (کارتک) اپنے مقصد کے بارے میں واضح ہیں۔ میں آپ کو یہ ضرور بتا سکتا ہوں کہ T20 کرکٹ میں آپ نے نہ صرف آرسی بی کومتاثر کیا ہے بلکہ مجھے یقین ہے کہ بین الاقوامی سطح پر بھی بہت سے لوگ آپ سے متاثر ہوں گے۔ آپ نے (قومی ٹیم کے لیے) بہت مضبوط دعویٰ پیش کیاہے۔کوہلی نے کہاہے کہ آپ نے اے بی (ڈی ویلیئرز) کا ذکر کیا اور مجھے لگتا ہے کہ اے بی آپ کو پریٹوریا میں اپنے گھر پر بیٹھے ہمارے لیے میچ ختم کرتے ہوئے اور جیتتے ہوئے دیکھ کر فخر محسوس ہوگا۔


Recent Post

Popular Links