…اعلانات و مراسلات…

سید عارف شاہ قادری کی فاتحہ
بنگلورو۔(راست) آستانہ قادریہ سید حیدر شاہ المعروف سیاہ پوش باواجی کے آستانہ میں بروز پیر 18/ اپریل بعد نماز تراویح 10بجے حضرت پیر سید عارف شاہ قادری جیلانیؒ کی فاتحہ مقررہے۔ تمام احباب سے شرکت کی گزارش ہے۔ (تاج الدین)
معمار چاری ٹیبل ٹرسٹ بنگلور کی اپیل
بنگلورو۔(راست) معمار چاری ٹیبل ٹرسٹ بنگلورگزشتہ 29سالوں سے قوم وملت کے پسماندہ طبقہ کی ترقی وبقاء کے کاموں سے جڑا ہوا ہے۔ اس سال تقریباً 650مستحق غریب ونادار طلبہ کو فیس وکتب وغیرہ سے مدد کی گئی اور ساتھ میں میڈیکل اور انجینئرنگ جیسے پروفیشنل کورسس کے لئے بھی امداد کی گئی۔ ڈی جے ہلی، پادرائن پورہ، نائیڈنہلی اور اولاہلی میں خواتین اور بچوں کے لئے مفت کلینکس بھی باقاعدگی سے چلائے جارہے ہیں جس میں ماہانہ تقریباً 10ہزار مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے۔ مخیر حضرات سے درد مندانہ گزارش کی جاتی ہے کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی آپ زکوٰۃ یا عطیہ جات اس ٹرسٹ کو عطا کریں۔ بینک تفصیل:
Central Bank of india-A/c No.3250933619
IFSC Code. CBIN0280848
رابطہ کیلئے:9019023670