اعلانات ومراسلات

صحابی ئ رسول حضرت تمیم انصاریؓ کے آستانہ میں محفلِ ذکر
بنگلورو۔(راست) تمام عاشقانِ رسولؐ کو بڑی مسرت کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ آستانہئ حضرت تمیم انصاری ؓ کولم شریف،مدراس میں ہر ماہ چاند کی13تاریخ کو ایم سکندر مستان صاحب کی جانب سے تقریباً 25سالوں سے محفلِ ذکر ہو رہا ہے۔ اس ماہ بروزجمعہ 13رمضان المبارک بعد نمازِتراویح محفلِ ذکر منعقد ہے۔تمام اس نورانی و عرفانی محفل میں مع دوست و احباب شرکت فرما کر دارین کی سعادتوں سے مالا مال ہوں۔ نوٹ: درگاہ شریف شہر مدراس سے 35کلومیٹر پر ہے، براڈوے بس اسٹانڈ سے ہر پانچ منٹ پر109نمبر کی بسیں دستیاب ہیں۔ (الحاج سید نذیر احمد قادری،سابق مینیجر سنی جامع مسجد، بارلین، میسور روڈ، بنگلو)
مولانا سید انظر شاہ قاسمی کا بیان
بنگلور۔(راست) مورخہ 15اپریل بمقامِ نورِ الٰہی مسجد نندنی لے آؤٹ نزد راجکمار سمادھی بنگلور حسبِ ذیل عنوانات پر مولانا سیدانظر شاہ قاسمی کاخطاب ہوگا۔ زکوٰۃ اگر مسنون طریقہ سے دی گئی ہوتی تو مسلم معاشرہ خوشحال ہوتا۔ دینی اداروں کے چندہ مانگنے والے جنت کی رسید دیتے ہیں۔کھانے پینے میں زیادتی کرنا رُوحِ رمضان کے منافی ہے۔ مُلک کو پرُامن بنانے کے لیے میمو رنڈم احتجاج بند کمرے کی میٹنگ کے بعد آگے کا مرحلہ کیا ہے۔تین دن مسلسل جنت کی بشارت پانے والے صحابیؓ کا مخصوص عمل کیا تھا۔(شعبہ نشر واشاعت صفہ مدرسہ بنگلور)
یوم وفات حضرۃ سیدہ بی بی خدیجۃ الکبر یؓ
و یوم ولادت سیدنا امام حسنؓ
بنگلورو۔(راست) بروز جمعہ 15/اپریل بوقت بعد نماز عصر، بمقام درگاہ حضرت سید صفدر علی شاہ قادری ؒ و حضرت سید شمشیر علی شاہ قادریؒ و درگاہ حضرت کاس کے پیر ؒ، ٹیپو سلطان پیالیس روڈ، رائن سرکل، چامراج پیٹ میں ا م المومنین حضرۃ سیدہئ بی بی خدیجۃ الکبری ؓ کی یوم وفات و نواسہ رسول ؐ سبط پیمبر حضرت سیدنا امام حسن ؓ کی یوم ولادت کی تقریب منعقد ہے، افطاری و ضیافت عام کا اہتمام کیا گیا ہے۔ قاری صوفی ولی با صاحب فاتحہ خوانی و دعاء فرمائیں گے۔ یہ کاروائی دونوں درگاہ شریف وقف بورڈ ادارے کے صدر رحمت اللہ شریف، سکریٹری عبدالعلیم مجلس منتظمہ و اراکین کمیٹی کی زیر نگرانی ادا کی جائے گی۔ تمام برادران اسلام سے کثیر تعدادمیں شرکت کی اپیل کی جاتی ہے۔ خواتین کیلئے پردے کا اہتمام کیا گیا ہے۔(عبدالعلیم،سکریٹری)