آئی پی ایل:بنگلورکی 7 وکٹوں سے جیت، ممبئی کی مسلسل چوتھی شکست

RushdaInfotech April 11th 2022 urdu-news-paper
آئی پی ایل:بنگلورکی 7 وکٹوں سے جیت، ممبئی کی مسلسل چوتھی شکست

پونے۔ 10/اپریل (یو این آئی) ابھیشیک شرما (66) کی پہلی نصف سنچری اور وراٹ کوہلی کی 48 رنز کی اننگز کی بدولت رائل چیلنجرز بنگلور نے ہفتہ کو آئی پی ایل کے ایک میچ میں ممبئی انڈینس کو سات وکٹوں سے شکست دی۔ ممبئی کو مسلسل چوتھی شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ بنگلور نے چار میچوں میں تیسری فتح حاصل کی۔مڈل آرڈر بلے باز سوریہ کمار یادو (68) کی دھماکہ خیز نصف سنچری کی بدولت ممبئی نے 2022 کے آئی پی ایل کے 18ویں میچ میں 20 اووروں میں 151 رنز کا مشکل ہدف چھ وکٹوں پر حاصل کیا، لیکن بنگلور نے یک طرفہ فتح حاصل کی اور 18.3 اوورز میں تین وکٹ پر 152 رنز بنالئے۔اس سے قبل ممبئی انڈین نے مڈل آرڈر بلے باز سوریہ کمار یادو کی دھماکہ خیز نصف سنچری کی بدولت رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف آئی پی ایل 2022 کے 18ویں میچ میں 20اووروں میں چھ وکٹوں پر 151رنز کا چیلنجنگ اسکور بنایا۔بنگلور نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور حکمت عملی کے مطابق بولنگ کرتے ہوئے ممبئی کو مسلسل جھٹکے دے کر دباؤ میں ڈال دیا۔ ممبئی کی شروعات اچھی رہی۔ اوپنرز روہت شرما اور ایشان کشن نے پہلی وکٹ کے لیے 50 رنز کی شراکت داری کرکے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا۔ پہلے پاور پلے (پہلے چھ اوورز) میں وکٹیں برقرار رکھنے کے بعد، ممبئی نے اگلے 10ویں اوور تک لگاتار چھ وکٹ گنوا دئیے۔50 کے اسکورپر کپتان روہت، 60 پر ڈیوالڈ بریوس اور پھر کشن، تلک ورما اور کیرون پولارڈ 62 پر ایک ساتھ تین وکٹیں گرگئیں۔ سخت حالات کے باوجود سوریہ کمار نے اکیلے ہی ٹیم کو مشکل حالات سے نکالا۔ انہوں نے جنگجوانہ انداز میں کھیلتے ہوئے پہلے کریز پر قدم رکھا اور پھر دھماکہ خیز انداز میں چوکے اور چھکے لگا کر ٹیم کو 151 کے چیلنجنگ اسکور تک پہنچا دیا۔سوریہ کمار نے 37 گیندوں پر پانچ چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 68 رنز بنائے۔ جے دیو انادکٹ نے دوسرے سرے پر وکٹ بچا کر ان کا بھرپور ساتھ دیا۔ اس سے قبل روہت نے 15 گیندوں میں چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 26 رنز بنائے اور ایشان کشن نے 28 گیندوں میں تین چوکوں کی مدد سے 26 رنز بنائے۔بولنگ میں ہرشل پٹیل اور وینندو ہسرنگا نے بہترین بولنگ کی۔ جہاں ہرشل نے چار اووروں میں 23 رن کے عوض دو وکٹ لئے، وہیں ہسرنگا نے چار اوور میں 28 رن پر دو وکٹ لئے۔ آکاشدیپ نے بھی چار اوور میں 20 رن دے کر ایک وکٹ لیا۔


Recent Post

Popular Links