آئی پی آئی:دہلی نے کولکتہ کو 44رنوں سے شکست دی

RushdaInfotech April 11th 2022 urdu-news-paper
آئی پی آئی:دہلی نے کولکتہ کو 44رنوں سے شکست دی

ممبئی، 10اپریل (یو این آئی) سلامی بلے بازپرتھوی شا (51) اور ڈیوڈ وارنر (61) کی شاندار نصف سنچریوں اور شاردل ٹھاکر(29 ناٹ آؤٹ) اور اکشر پٹیل (22) کی طوفانی اننگز کے بعد چائنا مین گیند باز کلدیپ یادو (35)رن پر چار وکٹ(اور خلیل احمد 25 رن پر تین وکٹ) کی خطرناک گیندبازی سے دہلی کیپٹلس نے کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کواتوار کے روزآئی پی ایل مقابلے میں 44رنز سے شکست دے دی۔دہلی نے20اوور میں پانچ وکٹ پر 215کا اسکور بنایا اور کولکتہ کو 19.4اوور میں 171روک دیا۔ دہلی کی چار میچوں میں یہ دوسری جیت ہے جبکہ کولکاتہ کی پانچ میچوں میں دوسری شکست ہے۔ایک بڑے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے کولکتہ کی طرف سے کپتان شریئس ایئر نے 33گیندوں پر پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 54رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔ ائیر نے کلدیپ یادو کے اوور میں چھکا لگایا لیکن اگلی گیند پر بڑا شاٹ لگانے کی کوشش میں چوک گئے اور رشبھ پنت نے انہیں اسٹمپ کردیا۔ نتیش رانا نے 30اور آندرے رسل نے 24رنز بنائے۔ اوپنر وینکٹیش ائیر نے 18اور سیم بلنگز نے 15رنز بنائے۔دہلی کے لیے کلدیپ کے چار اور خلیل کے تین وکٹوں کے علاوہ شاردل ٹھاکر نے دو اور للت یادو نے ایک وکٹ لیا۔ اس میچ کوپرتھوی شا اور ڈیوڈ وارنر کی بلے بازی، کلدیپ اور خلیل کی گیندبازی کے لیے یاد کیا جائے گا، کلدیپ یادو کے کیچ کے لیے یاد رکھا جائے گا، کوئی بھی گیند باز اپنی گیند پر ایسا کیچ بہت کم لے پاتاہے۔ جس طرح سے انہوں نے امیش یادو کا کیچ لیا۔ باقی ان کی گیندبازی توکمال کی ہی رہی اورچاروکٹ لے کر وہ اب پرپل کیپ ہولڈرہیں۔اس سے قبل ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پرتھوی اور وارنر نے اوپننگ پارٹنرشپ میں 93 رنز جوڑے۔ پرتھوی نے 29گیندوں میں سات چوکے اور دو چھکے لگائے۔ کپتان رشبھ پنت 14گیندوں میں دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 27 رنز بناکر ٹیم کے 148کے اسکور پر آوٹ ہوئے۔ دہلی نے 166رن رن تک جاتے جاتے مزید تین وکٹ گنوادئے اوراس کا اسکور پانچ وکٹ پر 166رن ہوگیا۔ وارنر نے 46 گیندوں پر 61 رنز میں چھ چوکے اور دو چھکے لگائے۔اکشر پٹیل نے 14 گیندوں پر ناقابل شکست 22 رنز میں دو چوکے اور ایک چھکا لگایا جبکہ ٹھاکر نے صرف 11 گیندوں پر ناقابل شکست 29 رنز میں ایک چوکا اور تین چھکے لگائے۔ پرتھوی شا اور ڈیوڈ وارنر کی قیادت میں دہلی کیپٹلس نے تیز اور ہموار آغاز کیا اور ایک موقع پر 250 کا اسکور ممکن نظر آرہاتھا، لیکن کے کے آر کے گیند بازوں نے واپسی کی اور وقفے وقفے سے وکٹیں لے کر انہیں 215 پرہی روک دیا۔ آخر میں، شاردل ٹھاکر اور اکشر پٹیل نے 20 گیندوں میں 49 رنز کی ناٹ آوٹ شراکت قائم کر کے دہلی کو 200 سے اوپر پہنچا دیا۔ 19ویں اوور میں ٹھاکر اور اکشر نے امیش یادو کی گیندوں پر تین چھکے اورایک چوکا لگاتے ہوئے 23 رن بنائے۔


Recent Post

Popular Links