…اعلانات و مراسلات

RushdaInfotech April 11th 2022 urdu-news-paper
…اعلانات و مراسلات

آج عشرہ تراویح و ختم القرآن
بنگلورو۔ 10/اپریل(راست) گزشتہ دس سالوں سے رمضان المبارک کے پہلے عشرہ میں عشرہ تراویح و ختم القرآن کا اہتمام رنگناتھ کامپلکس، روبرو ہیچ ا یم ٹی گراؤنڈ، گنگانگر، بنگلور میں کیا جارہا ہے، جہاں مولانا حافظ وقاری محمد مزمل مظاہری قلعہ وانمباڑی، نائب سکر یٹری جمعیت علماء وانمباڑی ورکن شوریٰ دینی تعلیمی بورڈ جمعیت علماء ہند تمل ناڈو قرآن مجید سناتے ہیں، تکمیل کے موقع پر آج بروز پیر 11اپریل شب کے 10-30بجے مولانا محمد جمال الدین صدیقی رشادی مہتمم مدرسہ عربیہ تعلیم الدین، گنگانگر، بنگلور”عظمت قرآن اور ہماری ذمہ داری“کے موضوع پر خطاب کریں گے۔خطاب کے بعددعائے ختم القرآن ہوگی۔ ردرپا صاحب،اونر رنگناتھ کامپلکس مہمان خصوصی ہوں گے۔احباب سے شرکت کی گذارش ہے۔ (سید مشیر ہیچ یم گفٹ گنگانگر بنگلور۔فون نمبر 9060390009)
مد رسہ عربیہ ضیاء القرآن میں آج پہلے عشرہ کاختم قرآن
بنگلورو۔(راست) بروز پیر11اپریل بو قت نماز عشا ء 8:15 کے بعد تراویح متصلًا مصلیٰ ضیاء القرآن احاطہ مدرسہ عربیہ ضیاء القرآن لا ئف لائن میڈیکل نیو مارکیٹ روڈ نزد اسلامی بیت المال سرکل شیواجی نگر بنگلور میں پہلے عشرہ کے ختم قرآن کے پرُ مسرت موقع پر مفسر قرآن مولانا عبد ا لقدوس صاحب شاہی امام و خطیب مسجد اعلیٰ آرٹی نگر بنگلور عظمت قرآن کریم پر خطاب فرمائیں گے۔ تمام برادران اسلام سے مؤدبانہ التماس ہے کہ دعا ء ختم قرآن اور بیان میں شرکت فرماکرثواب دارین حاصل کریں۔
(شیخ محمد آدم علی شاہی قاسمی بانی و مہتمم مدرسہ عربیہ ضیاء القرآن شیواجی نگر بنگلور)
مدرسہ ومسجد کیلئے زمین کی خریداری میں تعاون کی اپیل
بنگلورو۔(راست) جامعہ عربیہ سیدنا ابوبکر صدیق، ڈی جے ہلی بنگلور میں 50 طلبہ کیلئے تعلیم وتربیت کا معقول نظم ہے، کسی بھی طرح کی فیس نہیں لی جاتی ہے۔ سالانہ خرچ 15لاکھ سے زائد ہے۔ جامعہ کے لئے 2100اسکوائر فیٹ زمین خریدی کا معاملہ 52لاکھ 50 ہزار روپئے میں طے ہوکر تین سال سے زائد کا عرصہ ہوگیا ہے۔ 30لاکھ روپئے ادا ہوچکے ہیں، بقیہ ساڑھے 22لاکھ فوری ادا کرنا ضروری ہے۔ ایک اسکوائر فیٹ کی قیمت 2600روپئے،ایک مصلیٰ کی قیمت 15600 روپئے ہے۔ اہل خیر حضرات فوری طور پر توجہ وتعاون فرما کر ممنون فرمائیں۔9740068145،مفتی عبد الغفار قاسمی بانی ومہتمم۔بینک کی تفصیل:
JAMIA ARABIA SAYYIDUNA ABU BAKAR SIDDIQUE- S.B. No.3043101003294-CANARA BANK-IFSC CODE: CNRB0003043.G.PAY.PHONEPE.PAYTM NO:9036700478


Recent Post

Popular Links