دنیا میں قرآن کی آواز پہنچانے والی’مقراۃ الحرمین‘سروس

RushdaInfotech April 11th 2022 urdu-news-paper
دنیا میں قرآن کی آواز پہنچانے والی’مقراۃ الحرمین‘سروس

ریاض-10/اپریل(ایجنسی)صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کے ذیلی شعبے ہدایات و رہنمائی نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اپنی خدمات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا ہے-ان خدمات میں الیکٹرانک مقراۃالحرمین الشریفین بھی شامل ہے،جس کی آواز دنیا کے کونے کونے میں گونج رہی ہے- مقراۃ الحرمین سروس کا مقصد قرآن پاک سمجھنا اوراس کی درست طریقے سے تلاوت سیکھنا ہے- مقراۃ الحرمین کے ذریعے ماہر سند یافتہ اساتذہ کے ہاتھوں قرآن پاک سیکھا اور پڑھا جا سکتا ہے-صدارت عامہ کے شعبہ قرآن و کتب کے ڈائریکٹر جنرل غازی الذبیانی نے کہا کہ مقراۃ الحرمین سروس صوتی اور بصری رابطے کے ذریعے قرآن پاک کی تلاوت اور اس کی تعلیم کیلئے فراہم کی جا رہی ہے - یہ جدید ٹیکنالوجی سے تیار کی گئی ایک منفرد سروس ہے جو چوبیس گھنٹے دنیا کے تمام حصوں تک لاکھوں مردو خواتین کو اور قرآن سیکھنے والوں کی مدد کرتی ہے-انہوں نے کہا کہ مقرا ۃ کے قرا حضرات کا انتخاب مقامی باشندوں سے کیا جاتا ہے- ان کے چناؤ کیلئے ان کی کتاب اللہ کی تدریس کی اہلیت جانچی جاتی ہے- اس وقت حرم شریف میں 29قاری اور قاریات یہ خدمت انجام دے رہے ہیں -


Recent Post

Popular Links