پاکستان میں نئے وزیراعظم کا انتخاب آج
RushdaInfotech
April 11th 2022
urdu-news-paper

اسلام آباد-10/اپریل(ایجنسی) پاکستان کی قومی اسمبلی میں عمران خان کے خلاف لائی گئی تحریک عدم اعتماد میں کامیابی کے بعداب اگلے وزیراعظم کا انتخاب ہوگا جس کیلئے پیر(آج)کو قومی اسمبلی میں ووٹنگ ہوگی-حالانکہ متحدہ اپوزیشن نے شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کرلیا ہے- چنانچہ، میاں شہباز شریف نے وزارت عظمیٰ کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے-پاکستانی میڈیا کے مطابق نئے قائد ایوان زیریں کے انتخاب کیلئے مسلم لیگ (ن)نے ایک سے زیادہ کاغذات نامزدگی حاصل کیے تھے، تاہم شہباز شریف متحدہ اپوزیشن کے قائد ایوان کیلئے مشترکہ امیدوار ہیں - ادھر، عمران خان کی جماعت پی ٹی آئی کی جانب سے وزارت عظمیٰ کے منصب کیلئے شاہ محمود قریشی نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں -
قومی اسمبلی نئے وزیر اعظم کا انتخاب پیرکو کرے گی-