جماعت الدعوہ کے سرغنہ حافظ سعید کو31سال قید کی سزا
RushdaInfotech
April 9th 2022
urdu-news-paper

اسلام آباد-8/اپریل(ایجنسی)پاکستان کی ایک عدالت نے دہشت گردی سے متعلق ایک کیس میں کالعدم تنظیم جماعت الدعوہ کے سرغنہ حافظ سعید کو سزا سنا دی ہے- عدالت نے حافظ سعید کو مجموعی طور پر دو مقدمات میں 31سال قید کی سزا سنائی ہے اور مجموعی طور پر3لاکھ40ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے- حافظ سعید کو اس سے قبل بھی دہشت گردی عدالت سے سزائیں سنائی جا چکی ہیں -