کوہلی نے کہا تھا کہ کھلاڑی کمبلے سے ڈرتے ہیں:ونودرائے

نئی دہلی-7/اپریل (آئی این ایس)ٹیم انڈیا کے اسٹار کھلاڑی وراٹ کوہلی اور انیل کمبلے کے درمیان جھگڑے کو لے کر کافی بحث تھی - اس معاملے میں ونود رائے نے اب اپنی کتاب ’ناٹ جسٹ اے نائٹ واچ مین - مائی اننگز‘ میں اس تنازعہ کے بارے میں ایک بڑا انکشاف کیا ہے- جس کے بعد یہ تنازع ایک بار پھر سرخیوں میں آ گیا ہے-اس تنازع کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں نے اس بارے میں کپتان اور ٹیم مینجمنٹ سے بات کی تھی- اس دوران مجھے معلوم ہوا کہ کمبلے بہت ڈسپلن پسندہیں - جس کی وجہ سے ٹیم کے کھلاڑی ان سے زیادہ خوش نہیں تھے- اس دوران کوہلی نے انہیں بتایا کہ وہ نوجوانوں کے ساتھ بہت سخت ہیں جس کی وجہ سے نوجوان کھلاڑی خوف میں رہتے تھے-کمبلے کے بارے میں ان کا مزید کہنا تھا کہ کمبلے نے سی او اے سے کہا تھا کہ وہ ٹیم کی بہتری کے لیے کام کرتے ہیں - ایسے میں بطور ہیڈ کوچ ان کے کام کو اہمیت دی جانی چاہیے اور کھلاڑیوں کی شکایات پر غور نہیں کرنا چاہیے-ان کا مزید کہنا تھا کہ جب وہ انگلینڈ سے واپس آئے تو ہم نے کمبلے سے بات کی- وہ بہت مایوس ہوا کہ یہ معاملہ اس طرح سامنے آیا ہے- انہوں نے محسوس کیا کہ ان کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا گیا اور کپتان اور ٹیم کو اتنی اہمیت نہیں دی جانی چاہیے-واضح رہے کہ چمپئنز ٹرافی 2017 میں یہ معاملہ سامنے آنے کے بعد کمبلے نے ٹورنمنٹ ختم ہونے کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا- اس ٹورنامنٹ میں ہندوستان فائنل میں پہنچا جہاں اسے پاکستان کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا-