گجرات پنجاب کنگز کے خلاف میچ میں فتح کی ہیٹ ٹرک کیلئے اترے گا

RushdaInfotech April 8th 2022 urdu-news-paper
گجرات پنجاب کنگز کے خلاف  میچ میں فتح کی ہیٹ ٹرک کیلئے اترے گا

ممبئی-7اپریل (یو این آئی) مسلسل دو میچ جیتنے کے بعد گجرات ٹائٹنز جمعہ کو پنجاب کنگز کے خلاف اپنے آئی پی ایل میچ میں جیت کی ہیٹ ٹرک کرنے کی کوشش کرے گی-ہاردک پانڈیا کی کپتانی میں گجرات نے اپنے پہلے میچ میں لکھنؤ سپر جائنٹس کو پانچ وکٹوں سے اور دوسرے میچ میں دہلی کیپٹلس کو 14 رنز سے شکست دی- دوسری جانب پنجاب کنگز نے تین میں سے دو میچ جیتے ہیں اور ایک ہارا ہے - 10 ٹیموں کے ٹیبل میں گجرات تیسرے اور پنجاب چوتھے نمبر پر ہے -راہل تیوتیا (40)، ڈیوڈ ملر (30) اور ابھینو منوہر (15) نے گجرات ٹائٹنز کو لکھنؤ سپر جائنٹس کو پانچ وکٹوں سے جیت کر آئی پی ایل مہم کا آغاز کرنے میں مدد کی- پہلے بلے بازی کرتے ہوئے لکھنؤ نے دیپک ہڈا اور آیوش بدونی کی نصف سنچریوں کی مدد سے 20 اووروں میں چھ وکٹ پر 158 رنز کا مشکل اسکور کیا- جواب میں گجرات نے تیوتیا، ملر اور منوہر کی شاندار اننگز کی بدولت 19.4 اوور میں پانچ وکٹ پر 161 رنز بنا کر میچ جیت لیا-گجرات کے خلاف دوسرے میچ میں دہلی کیپٹلس کے بلے بازوں نے مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کی وجہ سے دہلی کو 14 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا- گجرات نے شوبمن گل (84) کی بہترین اننگز سے 20 اووروں میں چھ وکٹ پر 171 رنز کا چیلنجنگ اسکور بنایا اور عمدہ گیند بازی سے دہلی کو 9 وکٹ پر 157 رنز تک محدود کردیا-پنجاب نے رائل چیلنجرز بنگلور کو پانچ وکٹوں سے اور چنئی سپر کنگز کو 54 رن سے شکست دی جب کہ وہ کولکتہ سے چھ وکٹ سے ہار گئی-


Recent Post

Popular Links