اعلانات ومراسلات

RushdaInfotech April 8th 2022 urdu-news-paper
اعلانات ومراسلات

یوم وفات حضرۃ سیدہ بی بی فاطمہ ؓ
و یوم ولادت سیدنا غوث اعظم و افطاری ضیافت عام
بنگلورو۔(راست) بروز جمعہ بتاریخ8/اپریل بوقت بعد نماز عصر، بمقام درگاہ حضرت سید صفدر علی شاہ قادری ؒ و حضرت سید شمشیر علی شاہ قادریؒ و درگاہ حضرت کاس کے پیر ؒ، ٹیپو سلطان پیالیس روڈ، رائن سرکل، چامراج پیٹ سیدہئ کائنات خاتون جنت حضرۃ بی بی فاطمۃ الزہرا ؓ کے یوم وفات و امام الاولیاء حضرت سیدناغوث الاعظمؒ کے یوم ولادت کی تقریب منعقد ہے، افطاری و ضیافت عام کا اہتمام کیا گیا ہے، قاری صوفی ولی با صاحب فاتحہ خوانی و دعاء فرمائیں گے۔ یہ کارروائی دونوں درگاہ شریف وقف بورڈ ادارے کے صدر رحمت اللہ شریف، سکریٹری عبدالعلیم مجلس منتظمہ و اراکین کمیٹی کی زیر نگرانی ادا کی جائے گی۔ تمام برادران اسلام سے کثیر تعدادمیں شرکت کی اپیل کی جاتی ہے۔ خواتین کیلئے پردے کا اہتمام کیا گیا ہے۔(عبدالعلیم، سکریٹری)
علاج کیلئے امداد کی اپیل
بنگلورو۔(راست) اننت پور گیٹ، یلنہکا بنگلورمیں رہنے والے شاکرمنڈل گزشتہ کئی دنوں سے علیل ہیں اور زیر علاج ہیں، تاہم شدید غربت کی وجہ سے علاج کے اخراجات برداشت نہیں کرسکتے۔ مخیر حضرات سے گزارش ہے کہ ان کے علاج کے لئے مالی امداد کریں۔ بینک کی تفصیل: بینک آف بروڈہ۔ یلہنکا نیو ٹاؤن شپ برانچ۔
A/c. No:74260100008834-IFSC Code: BARB0VJYELA
گوگل پے، فون پے اور رابطہ کیلئے نمبر:8088725674


Recent Post

Popular Links