عمران خان نے جنرل باجوہ کو برخاست کرنے کی کوشش کی تھی پی ٹی آئی کے باغی لیڈر عامر لیاقت کا انکشاف

RushdaInfotech April 7th 2022 urdu-news-paper
عمران خان نے جنرل باجوہ کو برخاست کرنے کی کوشش کی تھی پی ٹی آئی کے باغی لیڈر عامر لیاقت کا انکشاف

اسلام آباد-6/اپریل(ایجنسی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے باغی لیڈر عامر لیاقت حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کے فوجی سربراہ قمر جاوید باجوہ کو برخاست کرنے کی کوشش کی تھی اور وہ اس کے گواہ ہیں - دی نیوز کی رپورٹ میں اس کی اطلاع دی گئی ہے-سوشیل میڈیا پر وائرل ہوئے ایک ویڈیو پیغام میں عامر لیاقت حسین نے کہا کہ وزیر اعظم عمران نے ان کے ساتھ اس معاملہ پر تبادلہ خیال کیا اور وزیر اعظم عمران نے کہاکہ میں چیف آف آرمی اسٹاف قمر جاوید باجوہ کو برطرف کرنے جا رہا ہوں - انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ بہت سے ایسے رازوں سے واقف ہیں، اگر انہیں عام کیا تو اس سے کشیدگی پیدا ہو جائے گی-انہوں نے مزید کہا کہ دھمکی آمیز خط کے بارے میں کوئی صداقت نہیں ہے- وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ مبینہ دھمکی آمیز خط اسد قیصر نے لکھا تھا اور شاہ محمود قریشی بھی اس منصوبہ میں شامل تھے- انہوں نے پاکستان کے صدر عارف علوی کو بھی خبردار کیا کہ وہ ایوان صدر سے بے بنیاد ہدایات جاری کرانے سے باز رہیں -ڈان کی رپورٹ کے مطابق اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ نواز(پی ایم ایل-این)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا تھا کہ نام نہاد دھمکی آمیز خط کے پیچھے مرکزی کردار، امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر اسد مجید کو عمران خان کی عوامی ہمدردی حاصل کرنے کیلئے تیار کئے گئے ڈرامہ سے ایک روز قبل بلجیم منتقل کر دیا گیا تھا-مریم نواز نے کہا کہ وزارت خارجہ میں نام نہاد 'دھمکی آمیز خط' تیار کیا گیا تھا- امریکہ میں پاکستان کے سفیر اسد مجید کو اچانک برسلز منتقل کر دیا گیا جس سے ایک روز قبل عمران خان نے ایک جلسہ عام میں خط لہرایا تھا- اس خط کو پہلے سپریم کورٹ اور قوم کے سامنے کیوں پیش نہیں کیا گیا؟ درحقیقت، ایسا کوئی(خطرہ)خط ہے ہی نہیں -


Recent Post

Popular Links