عمران خان غداروطن:نوازشریف
RushdaInfotech
April 5th 2022
urdu-news-paper

اسلام آباد:4/اپریل (یو این آئی) پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل۔ این) سپریمو اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو خارج کرنے کیلئے ان کے اور دیگر سازشوں پر ملک سے بغاوت کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اقتدار کی طاقت کے زور پر ملک کے آئین کو روند دیا گیا ہے۔شریف نے کہا کہ عمران خان اور اس سازش میں شامل سبھی سازشی6کے تحت غداری کے قصوروار ہیں۔ا
نہوں نے کہا کہ پاکستان اور اس کے آئین کی توہین کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا۔مسٹر شریف کا یہ ردعمل قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی جانب سے وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو مسترد کرنے اور صدر عارف علوی کی جانب سے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔