عمران خان کو3/اپریل کو اعتماد کے ووٹ کا سامنا کرنا پڑے گا

RushdaInfotech March 30th 2022 urdu-news-paper
عمران خان کو3/اپریل کو اعتماد کے ووٹ کا سامنا کرنا پڑے گا

اسلام آباد-29مارچ (یو این آئی) پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ 3 اپریل کو ہوگی۔یہ اطلاع وزیر داخلہ شیخ رشید نے منگل کو پریس کانفرنس میں دی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک پر بحث ووٹ سے تین دن قبل جمعرات کو شروع ہوگی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ خان ہار نہیں مانیں گے اور قرارداد پر ووٹنگ کے اختتام تک لڑتے رہیں گے۔ جیو نیوز کی خبر کے مطابق قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے وزیراعظم کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع کرادی-


Recent Post

Popular Links