عمران حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد قومی پارلیمنٹ کا اجلاس ملتوی

RushdaInfotech March 29th 2022 urdu-news-paper
عمران حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد قومی پارلیمنٹ کا اجلاس ملتوی

اسلام آباد: 28 مارچ (یو این آئی) پاکستان کی قومی اسمبلی (این اے) میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پیر کو ایوان میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی۔ اس کے بعد ایوان کی کارروائی 31 مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے دو روزہ تعطیل کے بعد شروع ہونے والے انتہائی اہم اجلاس کی صدارت کی جس کے 26 نکاتی ایجنڈے میں تحریک عدم اعتماد بھی شامل تھی۔بعد ازاں مسٹر شہباز شریف نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی اجازت طلب کی۔اس کے بعد اس بات کا تعین کرنے کیلئے ووٹنگ ہوئی کہ آیا اس تحریک کو قبول کیا جانا چاہیے۔ ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے اعلان کردہ نتائج میں کہا گیا ہے کہ 161 /اراکین اسمبلی نے تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے حق میں ووٹ دیا اس لیے تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی اجازت دی گئی۔اس کے بعد مسٹر شریف سے تحریک پیش کرنے کیلئے کہا گیا، جس پر اپوزیشن لیڈر اٹھے اور انہوں نے تحریک پڑھ کر سنائی جس میں انہوں نے کہاکہ اس تحریک کے ذریعہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 95 کی شق 1 کے تحت یہ ایوان پرعزم ہے کہ اسے وزیراعظم عمران خان نیازی پر عدم اعتماد ہے اور جس کے نتیجے میں وہ مذکورہ بالا شق4 کے تحت انہیں استعفیٰ دے کر عہدے سے ہٹ جانا چاہئے۔تحریک پیش کرنے کے بعد ڈپٹی اسپیکر نے اعلان کیا کہ تحریک پر بحث 31 مارچ کو شام 4 بجے سے شروع ہوگی۔


Recent Post

Popular Links