اعلانات و مراسلات

تفسیر قرآن و حدیث
بنگلور۔ (راست)رمضان المبارک کے دوران مودی مسجد، ٹاسکر ٹاؤن، شیواجی نگر میں مولانا محمد ادریس صاحب قاسمی بعد نماز تراویح تفسیر قرآن کریم بیان کریں گے۔ لہٰذا تمام برادران اسلام مخلصانہ گزارش کی جاتی ہے کہ اپنے دوست واحباب کے ساتھ شرکت فرماکر حضرات اکابر علماء کی قیمتی خطاب ومجلس درس قرآن سے استفادہ کریں۔خواتین کیلئے پردہ کا انتظام ہے۔ (اراکین مودی مسجد منیجنگ کمیٹی،ٹاسکر ٹاؤن، شیواجی نگر بنگلور)
مسجدمنہاج میں تفسیرقرآن
بنگلورو(راست) مسجد منہاج، منہاج نگر،بنشنکری،بنگلورمیں بروز اتوار بعدنماز ظہرمفتی تاج الدین مکی تفسیرقرآن مجید بیان کریں گے -برادران اسلام سے التماس ہے کہ تفسیرقرآن مجید میں شرکت کرکے استفادہ کریں -(سیدتاج الدین:9845064970)
مولانا شاکراللہ کی تفسیر قرآن مجید
بنگلورو(راست) بروز اتوار بعد نماز مغرب مسجد مکرم گروپن پالیہ بی ٹی یم بنگلور میں مولانا محمد شاکراللہ رشادی امام وخطیب مسجد مکرم وعیدگاہ بلال قرآن مجید کی تفسیر بیان کریں گے۔ برادران اسلام سے گزارش ہے کہ اس مجلس میں شرکت کریں۔ (مجلس منتظمہ)
دارالعلوم محمدیہ کا سالانہ انعامی جلسہ
بنگلورو۔(راست)بتاریخ 27 مارچ بروز اتوار بوقت دوپہر ڈھائی بجے، بمقام سمینار ہال، دارالعلوم محمدیہ گنگونڈنہلی بنگلور میں منعقد ہوگا، جس کی صدارت ڈاکٹر رضی الدین صاحب مدارس پرنامبٹ کریں گے۔ مہمانان خصوصی میں امتیاز احمد موکانے مدارس، ڈاکٹر فرید احمد مدارس، اسلم پاشاہ، صدر دارالعلوم محمدیہ بنگلور، سید نواب جان، سکریٹری دارالعلوم محمدیہ بنگلور رونق اسٹیج ہوں گے۔دارالعلوم محمدیہ کے مکتب میں پڑھنے والے طلباء وطالبات کے سالانہ رزلٹ کا اعلان کیا جائے گا اور مہمانان عظام اور اراکین محمدیہ ایجوکیشنل چاریٹیبل ٹرسٹ کے ہاتھوں ممتاز پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کو انعامات دئیے جائیں گے۔ تمام سے شرکت طلبائے عزیز کی حوصلہ افزائی کی درخواست ہے۔
(ڈاکٹر حکیم محمد فاروق اعظم حبان قاسمی،مہتمم، دارالعلوم محمدیہ، بنگلور)
حضرۃ سیدہ سیدانی بی بی اماں ؒکا 317واں جشن صندل وعرس
بنگلورو۔(راست)حضرت سیدہ سیدانی بی بی اماں ؒ کا جشن صندل وعرس سٹی مارکیٹ سرمرزا اسماعیل چوک، بنگلور میں منایا جارہا ہے۔ 27مارچ بروزاتوار بعد نماز مغرب بارہویں شریف کی فاتحہ خوانی ہوگی اور شب کے 10بجے علم کشائی ونورانی صندل پیش کیا جائے گا۔ 28مارچ بروز پیر گیارہویں شریف کی فاتحہ خوانی بعد نماز مغرب ہوگی اور صندل کا جلوس شہرکی مختلف شاہراہوں سے ہوتا ہوا درگاہ پہنچے گا۔ 29مارچ بروز منگل بعد نمازمغرب چھٹی شریف کی فاتحہ خوانی جشن چراغاں ہوگا۔ جملہ عاشقان اولیاء کثیر تعداد میں شرکت کرکے فیضان اولیا سے مستفیض ہوں۔ تین مجالس میں ضیافت کا انتظام رہے گا۔
جامعہ گلشن فاطمہ میں جشنِ ردا پوشی و ختمِ بخار ی شریف
بنگلورو۔(راست) جامعہ گلشن فاطمہ زیر اہتمام امام احمد رضا موومنٹ بنگلور میں بتاریخ 27 مارچ بروز اتوار صبح.30 9 بجے بمقام اسری پیلیس کاڈگنڈنہلی،بنگلور بنام جشنِ ردا پوشی و ختمِ بخار ی شریف کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں عالمہ فاضلہ خورشیدہ رضویہ، پرنسپل، دارلعلوم فیضانِ اعلیٰ حضرت موڈگیرہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے تشریف لارہی ہیں۔ مقامی اور بیرونی معلمات بھی شرکت کرینگی اور اس جلسہ میں جو خواتین بہترین دینی ملی تعلیمی تربیتی مسلکی بالخصوص مسلک اہلسنت والجماعت کے عقائد خدمات اور عظیم کارہائے نمایاں کی بنیاد پر خاتونِ جنت ایورڈسے نوازا جائے گا۔خواتین اسلام سے شرکت کی گزارش کی جاتی ہے۔ختمِ بخار ی شریف میں مولانا الشاہ محمدقلندر رضوی شیخ الحدیث جامعہ رضاء مصطفےٰ گلشنِ رضوی رایئچور تشریف لارہے ہیں۔ لہٰذا مرد حضرات کیلئے 12.30سے1.30تک الگ انتظام ہے۔(نشرو اشاعت، امام احمد رضا موومنٹ)
خانقاہ وارثیہ میں ذکر درود پاک وخطاب عام
بنگلورو۔(راست) سکریٹری سید شبیر حسین وارثی نے اطلاع دی ہے کہ خانقاہ وارثیہ بنگلور میں صوفی سید عارف حسین شاہ وارثی چشتی والقادری کی سرپرستی میں برو ز اتوار27/مارچ بعد نماز مغرب ذکر درودپاک کی محفل منعقد ہے، جس کا آغاز قرأت ونعت شریف سے ہوگا۔ بعد از شان اولیاء پر صوفی کی تقریر ہوگی۔اس کے بعد نذر شریف پیش ہوگی۔ دعا وسلام کے بعد تمام کیلئے تبرک وطعام کا اہتمام رہے گا۔ارباب طریق سے شرکت کی گزارش ہے۔
آج’نکاح کی اہمیت و مدارس عربیہ میں عصری علوم کی ضرورت‘پر اجلاس
بنگلورو۔26مارچ (راست) بروز اتوار27 مارچ صبح 11/بجے تا ظہر بمقام مسجد کوثر ومدرسہ دارالحسنین، بنگی پورا، الیکٹرانک سٹی، فرسٹ فیز بنگلور اجتماعی نکاح کی محفل منعقد ہورہی ہے۔اس محفل میں 16/جوڑوں کے اجتماعی نکاح عمل میں آئیں گے۔ جس میں شہر بنگلور کے مشہور ومعروف اکابرعلمائے کرام اور عمائدین شرکت کریں گے۔ صدارت مولانا اکبر شریف ندوی کریں گے۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے مفتی افتخار احمدقاسمی، مفتی محمد اسلم رشادی، مولانا طاہر حسین رشادی، مولانا مقصود عمران رشادی شرکت کریں گے۔ نکاح کی اہمیت اورمدارس عربیہ میں عصری علوم کی ضرورت پر ان اکابر علمائے کرام کے خطابات بھی ہوں گے۔ مولانا محمد شاکر اللہ رشادی، بانی ومہتمم،مدرسہ دارالحسنین وجملہ اراکین نے اس محفل میں شرکت کرنے تمام سے گزارش کی ہے۔ (حسنین ایجوکیشنل ایڈ چاری ٹیبل ٹرسٹ،بنگلور)
آج مدرسہ روضۃ البنات کا سالانہ انعامی جلسہ
بنگلورو۔(راست) بروز اتوار 27مارچ بوقت صبح دس بجے تا اذان ظہر مدرسہ روضتہ البنات میں سالانہ انعامی جلسہ مولانا نسیم احمد رشادی بانی ومہتمم اشرف العلوم کی صدارت میں منعقد کیا گیا ہے۔ مہمانان خصوصی مولانا نواب احمد خان رشادی،سابق استاذ دارالعلوم صدیقیہ، میسور اور مولانا مفتی احترام الحق قاسمی، بانی ومہتمم جامعۃ الصالحات میسور کے بصیرت افروز بیانات ہوں گے۔ جلسہ کے اختتام پر طالبات مدرسہ ہٰذا میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ تمام احباب سے گزارش ہے کہ اس جلسہ میں شرت فرما کر طالبات کی ہمت افزائی کریں۔
(ریاض احمد رشادی، بانی ومہتمم)
جامعہ قادریہ مدینۃ العلوم کا جلسہئ دستار بندی
بنگلورو۔(راست) جامعہ قادریہ مدینۃ العلوم، ڈی جے ہلی، بنگلور کا دسواں جلسہئ دستار بندی 27مارچ 2022بروز اتوار صبح 11بجے بمقام جامعہ مسجد ہال منعقد ہوگا۔ حفظ قرآن کریم اور علم وعلماء کی فضیلت اور دیگر موضعات پر علماء اہلسنت کے بیانات ہوں گے۔ طلبہ جامعہ کا تعلیمی وتقریری مظاہرہ ہوگا اور جامعہ سے فارغ ہونے والے (4) حفاظ اور ایک عالم کی دستار بندی ہوگی۔
(غلام مختار قادری، بانی ومہتمم وٹرسٹیز)
جامعۃ الطیبات کا سالانہ اختتامی جلسہ
بنگلورو۔(راست) جامعۃ الطیبات، بنگلور کا سالانہ اختتامی اجلاس 27مارچ بروز اتوار صبح 11بجے بمقام مسجد شفیع باغ، گاندھی نگر، کے جی ہلی،بنگلور منعقد ہے۔ صدارت مولانا اعجاز احمد اسلم، رکن مرکزی مجلس شوریٰ جماعت اسلامی ہند کریں گے۔ سرپرستی ڈاکٹر بلگامی محمد سعد، امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند کرناٹک کی ہوگی۔ مہمانان خصوصی کے طو رپر نائنہ تزئین، صدر، وژن ٹرسٹ، اسماء خلیل سکریٹری،وژن ٹرسٹ اور ڈاکٹر اصفیہ خلیل، ماہر طب نفسیات بنگلور شرکت کریں گی۔ اس موقع پر کامیاب طالبات کو انعامات اور فارغ طالبات کو سند فراغت اور عطائے خلعت سے نوازا جائے گا اور طالبات کا خصوصی پروگرام ہوگا۔ تمام سے شرکت کی گزارش ہے۔ (طیب ایجوکیشن فاؤنڈیشن۔ بنگلورو)
مدرسہ بدرالعلوم کا جلسہ دستار بندی
ماگڑی۔(راست) مدرسہ عربیہ بدر العلوم،منچن بیلے، ماگڑی تعلقہ، رام نگرم ضلع کا جلسہئ دستار بندی 27مارچ بروز اتوار صبح 9.30بجے تا ظہر مدرسہ میں منعقد ہے۔ صدارت مولانا ڈاکٹر محمد مقصود عمران رشادی، خطیب وامام جامع مسجد سٹی بنگلور کریں گے،جبکہ قاضی فضل کریم مظاہری، بانی ومہتمم مدرسہ دارالعلوم دھرمپوری کا خطاب ہوگا۔ تمام سے شرت کی گزارش ہے۔
(اراکین کمیٹی ومہتمم واساتذہ مدرسہ ہٰذا)
مدرسہ احمد حسین کا سالانہ تعلیمی جلسہ
بنگلورو۔(راست) مسجد ومدرسہ احمد حسین عرف (تعلیم کی مسجد) شیواجی نگر،بنگلور کا سالانہ تعلیمی انعامی جلسہ واستقبال رمضان کے عنوان پر جلسہ مؤرخہ 27مارچ بروز اتوار قبل عصر تا عشاء بمقام احاطہ مسجد احمد حسین، نزد بیت المال شادی محل منعقد ہے۔ صدارت مولانا قاری وسیم احمد سالک رشادی قاسمی کریں گے۔ مدرسہ کے طلبہ کا علمی واصلاحی پروگرام ہوگا۔تمام سے شرکت کی گزارش ہے۔ (مولانا عبدالعلیم فاروی، ناظم، مدرسہ ودیگر اساتذہ وذمہ داران)
زکریامسجد کیلئے تعاون کی اپیل
گنڈور۔(راست)زکریا مسجد،گنڈور،ضلع ہاویری کرناٹک میں قائم ہے جہاں کے لوگ بہت غریب اور لاچار ہیں۔ یہاں زکریہ مسجد کا تعمیری کام جاری ہے۔مسجد کی تعمیری کام مکمل ہونے کیلئے آپ حضرات سے تعاون کی اپیل ہے۔ اس لئے آپ تمام حضرات سے گزارش کی جاتی ہے کہ زکریہ مسجد کی تعمیری کام میں حصہ لیکر عنداللہ ماجور اور عندالناس مشکور ہوں۔صدر مسجد ہذا۔
بینک کی تفصیلات:ٖٖPhonePya N. 9741506065
Holde Name: AHLE sunnat jamat gundur
AC no. 12742200072438
Ifsc code. SYNB0001274