عمران خان،آج اسلام آباد ریلی میں دے سکتے ہیں استعفیٰ

RushdaInfotech March 27th 2022 urdu-news-paper
عمران خان،آج اسلام آباد ریلی میں دے سکتے ہیں استعفیٰ

اسلام آباد:26مارچ(ایجنسی) غیرملکی فنڈنگ معاملے میں پیر کو گرفتاری کے درمیان پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان اتوار کو ہی اسلام آباد میں ہونے والی عوامی ریلی میں استعفیٰ دے سکتے ہیں۔ ذرائع نے ہفتہ کو یہ جانکاری دی۔ ذرائع نے کہا کہ ریلی میں وہ جلد الیکشن کا اعلان کرنے کے ساتھ ہی کارگزارحکومت کا مطالبہ کرسکتے ہیں۔CNN-News18 نے پہلے ہی بتایا تھا کہ عمران خان کو عدم اعتماد کی تحریک کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ ذرائع نے کہا کہ فوج نے بھی سوشیل میڈیا مہم کے ذریعہ سے فوج کو تقسیم کرنے کی عمران خان کی مبینہ کوششوں اور 2019 میں فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت میں توسیع معاملے میں جان بوجھ کر تاخیر کے سبب ان پر اعتماد کھو دیا ہے۔حالانکہ گزشتہ 23 مارچ کو پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ وہ کسی بھی قیمت پر استعفیٰ نہیں دیں گے۔ حالانکہ برسراقتدار اتحاد کے کم از کم تین اتحادیوں نے عدم اعتماد کی تجویز کے دوران ان کی حکومت کے خلاف ووٹنگ کرنے کا اشارہ دیا ہے، جو اس ماہ کے آخر میں پارلیمنٹ میں بحث کیلئے آئے گا۔پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل-این)اور پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی)کے تقریباً 100 / اراکین پارلیمنٹ نے آٹھ مارچ کو قومی اسمبلی سکریٹریٹ میں عدم اعتماد تحریک کو نوٹس دیا تھا، جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے لیڈر اور وزیر اعظم عمران خان کی قیادت والی حکومت ملک میں اقتصادی بحران اور بڑھتی مہنگائی کیلئے ذمہ دار ہے۔


Recent Post

Popular Links