دھونی نے آئی پی ایل میں سب سے زیادہ میچوں میں کپتانی کی

RushdaInfotech March 25th 2022 urdu-news-paper
دھونی نے آئی پی ایل میں سب سے زیادہ میچوں میں کپتانی کی

نئی دہلی-24مارچ (آئی این ایس)مہندر سنگھ دھونی نے چنئی سپر کنگز (CSK) کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا ہے- انہوں نے اب یہ ذمہ داری رویندر جڈیجہ کو سونپ دی ہے- اب دھونی CSK میں بطور وکٹ کیپر بلے باز رہیں گے- آئی پی ایل شروع ہونے سے صرف 2 دن پہلے ان کا یہ فیصلہ چونکا دینے والا ہے- تاہم CSK ٹیم نے اپنے نئے کپتان کے ساتھ ممبئی میں اپنے پہلے میچ کی تیاری شروع کر دی ہے-چنئی 26 مارچ کو آئی پی ایل کے افتتاحی میچ سے اپنی مہم کا آغاز کرنے جا رہا ہے- طویل عرصے کے بعد یہ ٹیم دھونی کی کپتانی کے بغیر میدان میں اترے گی- دھونی بطور کپتان چنئی سپر کنگز کے لیے شاندار رہے ہیں - انہوں نے ٹیم کو 4 بار چمپئن بنانے کے ساتھ ساتھ سب سے زیادہ بار فائنل میں جگہ بنائی- اس سب کے علاوہ آئی پی ایل کے چار بڑے ریکارڈ بھی دھونی کے نام درج ہیں - (۱)مہندر سنگھ دھونی آئی پی ایل میں سب سے زیادہ میچوں کی کپتانی کرنے والے کھلاڑی ہیں - انہوں نے 204 میچوں میں کپتانی کی ہے- ان کے بعد دوسرے نمبر پر وراٹ کوہلی ہیں جنہوں نے 140 آئی پی ایل میچوں میں کپتانی کی ہے-(۲)دھونی وہ کپتان ہیں جنہوں نے سب سے زیادہ آئی پی ایل میچ جیتے ہیں - ان کی کپتانی میں ٹیم نے121 میچ جیتے ہیں - ان کی کپتانی میں جیت کا تناسب 59.60 ہے- اس معاملے میں روہت شرما دوسرے نمبر پر ہیں - ہٹ مین نے اپنی ٹیم کو 75 میچوں میں فتح سے ہمکنار کیا ہے-(۳)دھونی وہ کھلاڑی بھی ہے جس نے سب سے زیادہ آئی پی ایل میچ کھیلے- وہ اب تک 220 میچ کھیل چکے ہیں - اس معاملے میں روہت شرما اور دنیش کارتک دوسرے نمبر پر ہیں - دونوں نے213 میچ کھیلے ہیں - (۴) دھونی آئی پی ایل میں وکٹ کے پیچھے سب سے زیادہ کیچ پکڑنے والے کھلاڑی ہیں - بطور وکٹ کیپر انہوں نے161 وکٹیں حاصل کی ہیں -122 کیچز اور39اسٹمپنگ ہیں - اس معاملے میں دنیش کارتک دوسرے نمبر پر ہیں جنہوں نے آئی پی ایل میں وکٹ کے پیچھے147شکار کیے ہیں -


Recent Post

Popular Links