دھونی نے سی ایس کے کی کپتانی جڈیجاکو سونپی
RushdaInfotech
March 25th 2022
urdu-news-paper

ممبئی-24مارچ (یو این آئی) آئی پی ایل 2022 سیزن کے آغاز سے صرف دو دن قبل دفاعی چیمپئن چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) نے اپنی قیادت میں ایک بڑی تبدیلی کی ہے -سی ایس کے نے جمعرات کو ایک بیان میں کہاکہ مہندر سنگھ دھونی نے چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کی کمان ٹیم کے تجربہ کار اور سب سے پرانے کھلاڑی رویندر جڈیجہ کو سونپنے کا فیصلہ کیا ہے - جڈیجہ، جو 2012 سے چنئی سپر کنگز کا اٹوٹ حصہ رہے ہیں، سی ایس کے کی قیادت کرنے والے صرف تیسرے کھلاڑی ہوں گے - دھونی اس سیزن اور اس کے بعد بھی چنئی سپر کنگز کی نمائندگی کرتے رہیں گے -قابل ذکر ہے کہ سی ایس کے 26 مارچ کو گزشتہ سیزن کی رنر اپ کولکاتہ نائٹ رائڈرس کے خلاف مقابلے سے اپنی 2022 آئی پی ایل مہم کا آغاز کرے گی-