اعلانات ومراسلات

مجالس تفسیر قرآن کریم ودرس حدیث
بنگلورو۔(راست) مورخہ 24مارچ بروز جمعرات مفسر قرآن مولانا محمد ادریس القاسمی ”خطیب مسجد بیوپاریان جمعہ مسجد روڈ شیواجی نگر“ تفسیرقرآن کریم بیان فرمائیں گے۔ پہلی مجلس صبح11بجے مسجد الانبیاء لکسندرہ (برائے خواتین) دوسری مجلس بعد نماز مغرب، مسجد بیوپاریاں شیواجی نگر(درس حدیث)۔ برادران اسلام سے شرکت کی گزارش ہے۔ (ادارہ قرآن سنٹر، بنگلور)
آج مدرسہ عربیہ مشکوٰۃ العلوم کا جلسہ دستاربندی
بنگلورو۔ (راست) مدرسہ عربیہ مشکوٰۃ العلوم سنگین جامع مسجد تارا منڈل بنگلور کا جلسہ دستاربندی حفاظ کرام وتقسیم اسناد مورخہ 24مارچ بروز جمعرات سہ پہر 3بجے بمقام احاطہ سنگین جامع مسجد منعقد ہے۔ اس موقع پر مولانا سید مسعود احمد صاحب ہاشمی مہتمم مدرسہ احیاء العلوم، شیموگہ کے ہاتھوں 65حفاظ کی دستاربندی عمل میں آئے گی۔ جلسہ میں مولانا شفیق احمد خان صاحب رشادی خطیب مسجد عمر فاروق ولسن گارڈن اورمولانا محمد مقصود عمران صاحب رشادی، امام وخطیب جامع مسجد سٹی ودیگر علماء کے خطابات ہوں گے۔ (صدر وسکریٹری واراکین مجلس منتظمہ، مدرسہ ہٰذا)
دارالعلوم امدادیہ کا سالانہ انعامی جلسہ
کنکاپورہ۔ (راست) دارالعلوم امدادیہ، عیدگاہ، کنکاپورہ، رام نگرم ضلع کا سالانہ انعامی جلسہ مورخہ25مارچ بروز جمعہ عصر تا عشاء منعقد ہے۔ مہمان خصوصی مولانا مفتی محمد ابوالکلام استاد فقہ مدرسہ مظاہر العلوم، سیلم، ٹملناڈو کا خطاب ہوگا۔ طلبہ اپنی علمی صلاحیت کا مظاہرہ کریں گے۔ تمام سے مع دوست احباب شرکت کی گزارش ہے۔ (دارالعلوم امدادیہ، کنکاپورہ)
مدرسہ کے لئے تعاون کی اپیل
اگروال منڈی۔(راست) مدرسہ اسلامیہ عربیہ دارالقرآن بسود پوسٹ اگروال منڈی ضلع باغپت اترپردیش میں 225طلبہ زیرتعلیم ہیں، جن میں 25طلبہ مقیم ہیں۔ مدرسہ کے سالانہ اخراجات 5 لاکھ روپئے ہے۔ مدرسہ کی کوئی آمدنی نہیں ہے۔ لہٰذا مخیر حضرات سے تعاون کی اپیل ہے (صدر)
مدرسہ عربیہ جامع العلوم کا انعامی جلسہ
کنکاپورہ۔(راست) مدرسہ عربیہ جامع العلوم کنکاپورہ، رام نگرم ضلع کا سالانہ انعامی جلسہ اورجلسہ اصلاح معاشرہ مورخہ24مارچ بروز جمعرات بعد نماز عصر تا عشاء بمقام جامع مسجد، مسلم بلاک کنکاپورہ منعقد ہے۔ مہمان خصوصی مولانا مفتی محمد نظام الدین قاسمی بانی ومہتمم الجامعہ مرکز العلوم بنگلورہوں گے۔ تمام سے شرکت کی گزارش ہے۔ خواتین کے لئے سن شائن اسکول میں پردے کا انتظام ہے۔ (جملہ اراکین کمیٹی، مدرسہ عربیہ جامع العلوم،کنکاپورہ)
مولانا انظرشاہ قاسمی کا بیان
بنگلور۔(راست)مورخہ25مارچ2022بمقام مسجدنورِالٰہی نندنی لے آؤٹ نزد راجکمار سمادھی بنگلور حسبِ ذیل عنوانات پر مولانا سیدانظر شاہ قاسمی کاخطاب ہوگا۔نظام کائنات میں مسلمانوں کے اعمال کیوں کر اثر انداز ہوتے ہیں۔ حیاء پر ماتم بے حیائی پر جشن۔اما م مسجد خطیبِ جمعہ سے اہلِ محلہ کے دینی ذوق کا پتہ کیسے چلتا ہے۔ فتنوں کی تاریکی میں نوری کرن کیسے پیدا کریں۔بموجبِ حدیثِ شریف عالم کا سونا عبادت اور غیر عالم کا سونا کیوں عبادت نہیں ہے۔12:45بجے بیان شروع ہوگا۔(شعبہ نشرواشاعت صفہ مدرسہ بنگلور)
جانشین شاہ محمد افضل الدین جنیدی کی بنگلور آمد
بنگلورو۔(راست) جانشین سجادہ نشین شاہ محمد افضل الدین جنیدی عرف سراج بابا کلبرگی مورخہ 25مارچ 2022 کو دعوت دین و دیگر پروگراموں میں شرکت فرما ہوں گے۔ حضرت مسجد اویس قرنی ونوبھانگر میں جمعہ کا بیان کریں گے۔ اسی دن بعد نماز مغرب درگاہ محلہ ٹن فیکٹری کے آرپورم میں درس تصوف اور ذکر الٰہی کی مجلس منعقد کی جائے گی۔ مسجد اویس قرنی میں جمعہ کی نماز کے بعد اعتراف خدمات پروگرام ہوگا جس میں دینی خدمات انجام دینے والے احباب کو اعزاز سے نوازا جائے گا۔ مطہر جنیدی سید صفدر، سجاد سیٹھ کو اعزاز سے نوازا جائے گا۔ یونس محمد سیٹھ اور بابا سیٹھ مہمان خصوصی ہوں گے۔ حضرت سے ملاقات کے لئے اس نمبر 9900087867پر رابطہ کریں۔ (اطہر جنیدی)
مسجد کے لئے مفتی اور معلمہ کی ضرورت
بنگلورو۔(راست) مسجد موسیٰ، ایپا لے آؤٹ،10واں کراس، پائپ لائن روڈ، ٹی داسرہلی، بنگلور کے لئے مفتی صاحب اور معلمہ کی ضرورت ہے۔ خواہشمند فوراً رابطہ کریں۔ (9886284940) (صدر مسجد موسیٰ اینڈ موسیٰ دینیات ایجوکیشنل چاری ٹیبل ٹرسٹ)
خانقاہ جنیدیہ میں محفل ذکر ودرس تصوف
بنگلور۔(راست) خانقاہ قادریہ جنیدیہ چشتیہ جے سی نگر بنگلور میں 24 مارچ بروز جمعرات بعد نماز مغرب محفل ذکر الٰہی ودرس تصوف وشریعت کا پروگرام شاہ فیض اللہ بیگ جنیدی کی سرپرستی میں منعقد کیاگیا ہے۔ اسی طرح درود پاک کی مجلس بھی ہر دن بعد نماز مغرب رکھی گئی ہے۔ ملت اسلامیہ سے استفادہ کی گزارش ہے۔ (اطہر جنیدی)
غیر طرحی نعتیہ مشاعرہ
بنگلورو۔(راست)ماہِ رمضان کی آمد ہے۔ اس خوشی کے اظہار میں ”انٹرنیشنل صوفی سنٹر“کے زیرِ اہتمام غیر طرحی نعتیہ مشاعرہ بروز اتوار 27 مارچ 2022 شام 5 بجے بمقام دارالسلام ہال، بنگلور منعقد ہے۔ جس میں شعرائے کرام اپنے نعتیہ کلام سے سامعین کو محظوظ کریں گے۔اسی موقع پر انجمنِ تنویر الاسلام، گڑہلی، بنگلور کے نعت خواں حضرات اپنے مخصوص انداز میں نعتوں کا نذرانہ پیش کریں گے جس کی قیادت مشہور شاعر اسلم بنارسی کر رہے ہیں۔مولانا حافظ قاری ارشاد احمد قادری کا خطاب بھی ہوگا۔ عباس علی