:اعلانات و مراسلات:

مدرسہ مدینۃ العلوم کیلئے تعاون کی گزارش
کیبونگ۔(راست)مدرسہ مدینۃ العلوم کیبونگ، ہندوستان ومیانمار (برما) کے پہاڑی علاقہ میں واقع ایک ادارہ ہے۔فی الحال مدرسہ ہٰذا میں 375طلباء زیر تعلیم ہیں جن میں سے 116طلباء کے قیام وطعام اور ان کے لباس وماہانہ وظیفہ مدرسہ کی طرف سے دئے جاتے ہیں۔ادارہ کی کوئی مستقل آمدنی نہیں ہے۔مخیرین حضرات کے تعاون سے سارے اخراجات پورے ہوتے ہیں۔ مدرسہ کے سالانہ اخراجات 3114840(اکتیس لاکھ چودہ ہزار آٹھ سوچالیس روپئے) ہیں۔ مہتمم۔مولانا عبداللطیف صاحب،مولانا وارث شیخ۔
بینک کی تفصیل۔BANK OF INDIA- A/C. 505320110000156- IFSC.CODE: BKID0005053-
رابطہ کیلئے:7005653208۔
مدرسہ ضیاء العلوم کیلئے امداد کی اپیل
گوبند پور۔(راست) مدرسہ جامعہ اسلامیہ ضیاء العلوم گوبند پور، ضلع سپتری نیپال میں مختلف شعبوں میں تقریباً400طلباء زیر تعلیم ہیں، جن میں سے 130کے قیام وطعام،علاج ومعالجہ، منجانب جامعہ کیا جاتا ہے، جامعہ ہٰذا کے سالانہ اخراجات تقریباً 35لاکھ روپئے سے زائد ہے۔جن میں ایک بچہ کا سالانہ خرچ تقریباً 27ہزار روپئے ہے، ماہانہ خرچ تقریباً 9سو روپئے ہے۔ تمام سے اپیل ہے کہ اپنے اور اپنے مرحومین کی جانب سے مدرسہ کا بھرپور تعاون فرما کر ثواب دارین حاصل کریں۔رابطہ کیلئے:7248520883۔بینک کی تفصیل:
SBI BANK: BRANCH SUPAUL-NAME.MD YAQUB- A/C:30544244037-IFSC: SBIN0000190-
مفتی محمد یوسف صاحب تاؤلوی کی آمد
ملباگل۔(راست) مؤرخہ 24 مارچ بروز جمعرات مولانا مفتی محمد یوسف صاحب تاولوی استاذ حدیث دارالعلوم دیوبند، بنگلور تشریف لارہے ہیں۔ اِن شاء اللہ مختلف مقامات پر اصلاحی پروگرام ہوں گے، جس کی اطلاع جلد دی جائے گی۔(حافظ فیاض احمد مدرسہ تعلیم القرآن ملباگل۔رابطہ کیلئے:9448321612)
جامعہ فیض القرآن کیلئے امداد کی اپیل
شکاری پور۔(راست)جامعہ فیض القرآن نرساپور،شکاری پور تعلقہ، ضلع شیموگہ ایک دینی وتربیتی ادارہ ہے۔جس میں اس وقت 44طلبہ زیر تعلیم ہیں۔مدرسہ کا سالانہ خرچ تقریباً 11لاکھ روپئے ہے۔مدرسہ میں عصری تعلیم کا بھی انتظام ہے۔ایک طالب علم کا ماہانہ خرچ 1500روپئے ہے۔ماہ رمضان میں بچوں کے لئے سحری وافطاری کا انتظام بھی کیا گیا ہے، اس کے لئے ایک دن کاخرچ 2500روپئے ہے۔تمام احباب سے گزارش ہے کہ اپنے اور اپنے مرحومین کی جانب سے زکوٰۃ،صدقات اور عطیہ جات سے مدرسہ کا تعاون کریں۔بینک کی تفصیلات حسب ذیل ہیں:
JAMIA FAIZUL QURAN ARABIC COLLEGE
STATE BANK OF INDIA SHIRALAKOPPA
CURRENT A/C NO. 29952212743
IFSC NO. SBIN0040977
(حافظ فصیح اللہ۔9108016365)
امام اور خطیب کی ضرورت ہے
بنگلورو۔(راست)مسجدحرا اسلامک ویلفیئر ٹرسٹ باپوجی نگر بنگلورکے لئے ایک امام اور ایک خطیب کی ضرورت ہے جوحافظ وعالم ہواور خطیب کے لئے حالات حاضرہ پر بیان دینے کی صلاحیت کے ساتھ عالم اور مفتی باسند ہونا ضروری ہے۔امام اور خطیب کی عمر 40سال سے زیادہ ہونا لازم ہے۔خطیب صاحب کی غیر موجودگی میں امام صاحب کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ جمعہ کا خطبہ بھی دے سکیں۔اس کے علاوہ امام صاحب بعد نماز فجر قرآن مجید کی تفسیر بیان کریں گے۔امام صاحب کے لئے گھر کے ساتھ معقول تنخواہ دی جائے گی۔جنوبی ہند کے علماء کو ترجیح دی جائے گی۔نماز کے اوقات میں صدر سکریٹری واراکین کمیٹی سے رابطہ کریں۔مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 9845591535 پرسکریٹری سے رابطہ کرسکتے ہیں۔
(ذمہ داران مسجد حرااسلامک ویلفیئر ٹرسٹ باپوجی نگر)