اعلانات ومراسلات

RushdaInfotech March 22nd 2022 urdu-news-paper
اعلانات ومراسلات

جامعہ ترتیل القرآن کے لئے چندہ کی اپیل
ارریہ۔ (راست) مدرسہ جامعہ ترتیل القرآن ضلع ارریہ، بہار ایک سیلاب زدہ اور پسماندہ علاقہ ہے۔مدرسہ میں 300 طلباء وطالبات ہیں جس میں 80طلبہ قیام وطعام کے ساتھ زیرتعلیم ہیں۔ ادارہ کی سرپرستی شہربنگلورکے مشہور عالم دین مولانا مفتی شعیب اللہ خان مفتاحی کے ذمہ ہے۔ ادارہ کا سالانہ خرچ تقریباً 15لاکھ روپئے ہے۔ نیز تعمیری کام بھی چل رہا ہے، جس کا خرچ 6 لاکھ روپئے ہے۔ آپ حضرات سے گزارش ہے کہ اپنے صدقہ، زکوٰۃ اور عطیہ وغیرہ سے ادارہ کا تعاون فرماکر ثواب دارین حاصل کریں۔ (حافظ محمد عادل:83404 77806)
جامعہ عبداللہ ابن مسعود کیلئے تعاون کی اپیل
دوڈبالاپور۔ (راست) جامعہ عبداللہ ابن مسعودؓ میں شعبہئ حفظ کے ساتھ عصری علوم کی بھی تعلیم دی جاتی ہے۔ 65طلباء قیام و طعام کے ساتھ تعلیم حاصل کررہے ہیں جن کا سالانہ خرچ 10/لاکھ روپئے ہے۔ مدرسہ کے لئے کوئی مستقل آمدنی نہیں ہے۔ مدرسہ کا تعمیری کام بھی چل رہا ہے۔ لہٰذا آپ حضرات سے گزارش کی جاتی ہے کہ آپ اپنی زکوٰۃ اور اپنے صدقات سے مدرسہ کا بھرپور تعاون کریں۔ (مولانا محمد ابونصر۔8123376123)
اعلان چندہ
ارریہ۔(راست)جامعہ صفۃ الاسلام رحمان نگر، ہریا بارہ ضلع ارریہ،سیمانچل، نیپال کا ادارہ ہے، جو 29سال سے دینی وملی خدمات انجام دیتا آرہا ہے۔ مدرسہ میں مجموعی طلبہ کی تعداد 150 ہے جن میں 85 طلباء کے لئے قیام وطعام علاج ومعالجہ اوردیگرضروریات کی مدرسہ کفالت کرتا ہے۔ مدرسہ کا سالانہ خرچ تقریباً 21لاکھ ساٹھ ہزارروپئے ہے، مدرسہ کی کوئی مستقل آمدنی نہیں ہے۔ آپ حضرات سے درخواست ہے کہ زکوٰۃ، صدقات ودیگر عطیہ جات سے مدرسہ کا تعاون فرماکر ثواب دارین حاصل کریں۔ (9023855825)
Bank of Baroda, A/c Number - 30420100009350, IFSC. Code Barboararia
مدرسہ عربیہ کنزالعلوم کیلئے چندہ کی اپیل
بنگلور۔(راست)مدرسہ عربیہ کنزالعلوم،شامنا نگر میسور روڈ،بنگلور26-کا دینی و اقامتی ادارہ ہے جو پچھلے 29سال سے دینی وملی خدمات انجام دے رہا ہے جن میں شعبہئ حفظ و ناظرہ قرآن مع تجوید، دینیات، اردو، انگریزی، حساب کمپیوٹر، جنرل نالج وغیرہ کی معیاری تعلیم ماہر اساتذہ کرام کے ذریعہ دی جاتی ہے۔ جن میں مجموعی طلبہ کی تعداد 250ہے جن میں 100طلبہ کا قیام وطعام علاج ومعالجہ اوردیگر ضروریات کی مدرسہ کفالت کرتا ہے۔ مدرسہ کا سالانہ خرچ تقریباً بیس(20) لاکھ روپئے ہے۔ادارہ کی کوئی مستقل آمدنی نہیں ہے۔ مزید مدرسہ کے اوپر مسجد کا تعمیری کام چل رہا ہے۔ جس کا خرچ ساٹھ لاکھ روپئے ہے، ایک مصلیّٰ کا تعمیری خرچ چار ہزار روپئے ہے۔ ایک اسکوائرفٹ کا تعمیری خرچ پانچ سو روپئے ہے۔ آپ اپنی طرف سے اور اپنے مرحومین کی طرف سے صدقہئ جاریہ کے طور پر تعاون فرماکر ثواب دارین حاصل کریں۔ رابطہ کے لئے:(9141856863)۔ Madrasa-e- Arabia Kanzul Uloom, A/c Number- 59310100009975, IFSC Code barbovjmysor, Bank of Baroda mysore road Branch)
مدرسہ عربیہ ضیاء الہدیٰ کا سالانہ جلسہ
بنگلورو۔(راست) مدرسہ عربیہ ضیاء الہدیٰ بنگلور کا سالانہ و انعامی جلسہ 24مارچ بروز جمعرات بوقت 3بجے بمقام والمیکی نگر میسور روڈ بنگلور۔26 میں منعقد ہے۔ مولانا محمد عارف اللہ کی صدارت ہوگی۔ مولانا پی ایم محمد مزمل والا جاہی کا خصوصی خطاب ہوگا۔ تمام سے شرکت کی گزارش کی گئی ہے۔ (محمد رحمت اللہ شاہی، بنگلور)
دارالصدف کے زیراہتمام علمائے کرام کے لئے تذکیری پروگرام
بنگلورو۔(راست) مدرسہ مریم بنت عمران زیر نگرانی دارالصدف ٹرسٹ بنگلور کے زیراہتمام 26مارچ بروز ہفتہ صمد ہاؤز بنگلور میں علمائے کرام کے لئے ایک علمی اور تذکیری پروگرام ترتیب دیاگیا ہے۔ جس میں ڈاکٹرعبداللہ جولم مدنی، ڈاکٹر عبید الرحمن مدنی، شیخ عبدالوکیل محمدی مدنی، شیخ طارق سوداگر مدنی، شیخ عبدالعظیم مدنی اور ڈاکٹر عبدالغنی مدنی علمی خطاب کریں گے۔پروگرام سے متعلق مزید معلومات کے لئے رابطہ کریں۔ 9148232718


Recent Post

Popular Links