…اعلانات و مراسلات…

مجلس تفسیر قرآن کریم
بنگلور۔ (راست) مؤرخہ21مارچ بروز پیر بعد نماز مغرب”مودی مسجد“ ٹاسکر ٹاؤن شیواجی نگر میں مفسر قرآن مولانا محمد ادریس القاسمی (خطیب مسجد بیوپاریاں شیواجی نگر) تفسیر قرآن کریم بیان کریں گے۔ لہٰذا تمام برادران اسلام سے شرکت کی پُرخلوص گزارش کی جاتی ہے۔ خواتین کیلئے پردہ کا معقول انتظام ہے۔(ادارہئ قرآن سنٹر،بنگلور)
مدرسہ کوثر یہ کا سالانہ تعلیمی وانعامی اجلاس
چن پٹن۔(راست) مدرسہئ کوثریہ، سید واڑی چن پٹن، رام نگرم ضلع کاسالانہ تعلیمی اجلاس وجلسہ سیرت النبیؐ وتذکرۃ الاولیاؒمؤرخہ 21مارچ بروز پیر بعد نماز مغرب تا عشاء بمقام احاطہئ مدرسہ کوثریہ منعقد ہے۔ اجلاس کی صدارت مولانا مفتی محمد اسلم رشادی وقاسمی، بانی ومہتمم جامعہ غیت الہدیٰ شکاری پالیہ بنگلور کریں گے۔ مقرر خصوصی مولانا محمد شاکر اللہ رشادی خطیب مسجد عیدگاہ بلال، گروپن پالیہ بنگلور اور مولانا عبدالقدوس رشادی، استاذ جامعہ غیت الہدیٰ ہوں گے۔ مدرسہ کے طلبہ کا علمی مظاہرہ ہوگا اور آخر میں علماء کرا م کے بیانات ہو ں گے۔ تمام سے شرکت کی گزارش ہے۔ خواتین کے لئے پردے کا انتظام ہے۔ (نوجوانان مدرسہ کوثریہ، سید واڑی، چن پٹن)