کورونا کا شکار نہ ہونے والوں کو عمرہ کی اجازت
RushdaInfotech
March 21st 2022
urdu-news-paper

الریاض-20مارچ(یواین آئی) سعودی وزارت حج و عمرہ نے غیر ویکسین یافتہ افراد کو عمرہ اور مسجد الحرام میں نماز ادا کرنے کی اجازت دی ہے - میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت حج و عمر نے سوشیل میڈیا کی ویب سائٹ پر اس حوالے سے پیغام جاری کیا ہے -وزارت نے اپنے بیان میں کہا کہ صرف ان غیر ویکسین یافتہ افراد کو عمرہ اور زیارت کی اجازت ہوگی، جو اب تک کورونا کا شکار نہیں ہوئے ہیں - سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا کہ ملک میں کورونا وبا کی صورتحال مستحکم ہے، جس کے باعث اب غیر ویکسین یافتہ افراد کو عمرہ کرنے اور مسجد الحرام میں نماز پڑھنے کی اجازت دی گئی ہے -وزارت نے غیر ویکسین یافتہ افراد کو صرف اس شرط پر اجازت نامہ جاری کیا جائے گا کہ اس نے کورونا کے شکار کسی مریض سے میل جول نہ کیا ہو-