روس سے مذاکرات کیلئے یوکرین پھرتیار- جنگ نہ رکی تو تیسری عالمی جنگ شروع

RushdaInfotech March 21st 2022 urdu-news-paper
روس سے مذاکرات کیلئے یوکرین پھرتیار- جنگ نہ رکی تو تیسری عالمی جنگ شروع

کیف-20مارچ(ایجنسی)روس- یوکرین جنگ کا 25واں دن ہے- روسی فوج نے ماریوپول شہر میں ایک آرٹ اسکول پرزبردست بمباری کی ہے- 400کے قریب لوگوں نے یہاں پناہ لے رکھی ہے،کتنوں کی موت ہوئی ہے اس کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے- ملبے تلے لوگوں کے دبے ہونے کا خدشہ ہے- اس سے قبل یہاں ایک تھیٹر پر بمباری کی گئی تھی جہاں کم از کم1000 شہریوں نے پناہ لی تھی-دریں اثنا، یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے اتوار کو پرانی پیشکش کو دہرایا- سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے زیلنسکی نے کہا کہ میں روسی صدر ولادیمیر پوتن سے بات کرنے کیلئے تیار ہوں - لیکن، ہمیں یہ ذہن میں رکھنا ہوگا کہ اگر یہ مذاکرات ناکام ہوئے اور جنگ نہ رکی تو تیسری عالمی جنگ یقینی ہو جائے گی-اتوار کو روس نے ہائپر سونک میزائل کنزول سے میکولائیو پر حملہ کیا- دوسرا حملہ ہائپر سونک میزائل سے کیا گیا- روس کی وزارت دفاع نے کہا کہ اس کی فوج نے جنوبی یوکرین میں ایندھن کے ایک ذخیرہ کو تباہ کر دیا-یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے بتایا ہے کہ موجودہ جنگ میں ہلاک ہونے والے 14 ہزار روسی فوجیوں کی لاشیں یوکرین میں موجود ہیں لیکن انہیں کوئی واپس نہیں لے رہا- انہوں نے آج اتوار کو ایک ویڈیو پیغام میں روسی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے پیاروں کے نقصان کو محسوس کیوں نہیں کر رہے؟ صدر زیلنسکی نے اس بات پر زور دیا کہ شدید لڑائی والے فرنٹ لائن علاقے روسی فوجیوں کی لاشوں سے بھرے پڑے ہیں -
یوکرین جنگ میں اب تک کتنے روسی اور یوکرینی فوجیوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں اس بارے میں آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہوسکی ہے- تاہم یوکرینی ملٹری نے ایک ہفتہ قبل اپنے ایک ہزار تین سو فوجیوں کی ہلاکت کا بتایا تھا- ماسکو نے اپنے پانچ سو فوجیوں کی ہلاکت کا بتایا ہے-


Recent Post

Popular Links