اعلانات و مراسلات

مجلس تفسیر قرآن کریم
بنگلور۔ (راست) مؤرخہ14مارچ بروز پیر بعد نماز مغرب”مودی مسجد“ ٹاسکر ٹاؤن شیواجی نگر میں مفسر قرآن مولانا محمد ادریس القاسمی (خطیب مسجد بیوپاریاں شیواجی نگر) تفسیر قرآن کریم بیان کریں گے۔ لہٰذا تمام برادران اسلام سے شرکت کی پُرخلوص گزارش کی جاتی ہے۔خواتین کیلئے پردہ کا معقول انتظام ہے۔(ادارہئ قرآن سنٹر،بنگلور)
مدرسہ کے لئے امداد کی اپیل
نرنے پلی۔(راست)مدرسہ دارالقرآن نسیمیہ نرنے پلی،کوٹہ منڈل ضلع چٹور آندھرا پردیش میں مقامی و بیرونی طلبہ زیر تعلیم ہیں۔ ادارہ کی کوئی مستقل آمدنی نہیں ہے۔ اہل خیر حضرات سے تعاون کی گزارش ہے۔ رابطہ کریں۔ 8008710210
امداد کی اپیل
بنگلورو۔ (راست) الجامعۃ العربیہ اشرف العلوم، جی کے نگر، کاڈ گوڈی نیو ایکٹنشن (وائٹ فیلڈ) بنگلور و شاخ جامعہ ہٰذا میڈی ملسندرا، چک تروپتی روڈ،بنگلور۔ یہ دونوں ایک خالص دینی و اقامتی درس گاہ ہیں۔ ان دونوں اداروں میں 180طلباء زیر تعلیم ہیں۔ جس میں 140طلباء مقیم ہیں۔ جامعہ ہٰذا کی آمدنی کے کوئی معقول ذرائع نہیں ہیں۔ ان دونوں اداروں کا سالانہ خرچ تقریباً 27لاکھ روپئے ہے۔تمام حضرات سے گزارش کی جاتی ہے کہ ہر ممکن طور پرامداد فرما کر ثواب دارین حاصل کریں۔ رابط کریں 7760675771(مولانا محمد مصفےٰ کمالی)
مدرسہ عثمان غنی ؓ کیلئے امداد کی اپیل
گدگ۔(راست) مدرسہ عثمان غنی ملا سمدرا،گدگ میں مختلف شعبوں میں 120طلبہ تعلیم حاصل کررہے ہیں جن میں سے 70طلبہ کا قیام وطعام علاج ومعالجہ کا خرچ مدرسہ کے ذمہ ہے اور مدرسہ کا سالانہ خرچ تقریباً 15لاکھ 65ہزار 800روپئے ہے۔ آپ تمام اہل خیر حضرات سے درخواست ہے کہ اپنی زکوٰۃ، صدقات وفطرہ اور عطیات سے مدرسہ کا بھر پور تعاون فرما کر عنداللہ ماجور ہوں۔ہمارے ادارہ سے رابطہ کریں۔8660267372
بینک کی تفصیل usmaniya charitable trust
Canara Bank Mallasamudra
IFSC Code: CNRNB0011263۔A/C No. 12632200017846
مدرسہ کیلئے چندہ کی اپیل
ہندو پور۔(راست)جامعہ اشرف العلوم،ایس سڈلا پلی، ہندو پورضلع اننت پور کا مشہورو معروف دینی واقامتی ادارہ ہے، جس میں تقریباً110طلباء قیام وطعام کے ساتھ دینی و عصری تعلیم حاصل کررہے ہیں،جامعہ کی کوئی مستقل آمدنی نہیں ہے۔ جامعہ کا سالانہ خرچ تقریباً22لاکھ روپئے ہے۔ لہٰذا اہل خیر حضرات سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ ادارہ کا بھر پور تعاون فرما کر عند اللہ ماجور ہوں۔ رابطہ کریں:9731234525 (سید عمر فاروق(
مدرسہ و مسجد کیلئے تعاون کی گزارش
نیپال۔(راست)مدرسہ فضل رحمانی تھلہی ملک نیپال 43سال سے دینی خدمات میں مصروف ہے۔ 150بچوں کی کفالت مدرسہ ہذا کررہا ہے۔ مدرسہ ہٰذا کا سالانہ خرچ19لاکھ 39ہزار روپئے سے زائد ہے۔ مدرسہ ہٰذا میں جگہ کی کمی کی وجہ سے 5ہزار اسکوائر فٹ زمین خریدی گئی ہے، جس کی قیمت 20لاکھ روپئے ہے۔ایک اسکوائر فیٹ کی قیمت250روپئے ہے۔ ابھی تک 12لاکھ روپئے کی ادائیگی ہوچکی ہے۔ باقی 8لاکھ رقم بہت جلد ادا کرنا ہے۔ ایک کٹھہ زمین میں مسجد رحمانیہ بنے گی۔ ینز مسجد کیلئے ایک مصلیٰ 1500روپئے ہے۔ تمام سے تعاون کی گزارش ہے۔
رابطہ کریں حافظ گلزار احمد:9122260111
Md. Alim - State bank of India
A/C No. 31767443699 - IFSC Code: SBIN0009217
مدرسہ کے لئے امداد کی اپیل
ارریہ۔(راست)دارالعلوم تعمیرملت باغ قیصر نامی ادارہ دینی خدمت انجام دے رہا ہے۔جس میں 300طلباء زیر تعلیم ہیں، جن میں سے125طلباء کا قیام وطعام اور دیگر ضروریات مدرسہ کے ذمہ ہے۔ مدرسہ کا سالانہ خرچ تقریباً 24,35,000(چوبیس لاکھ پینتیس ہزار)روپئے ہے۔ اس کے علاوہ مدرسہ میں جگہ کی کمی کی وجہ سے 15لاکھ روپئے میں مدرسہ کیلئے زمین خریدی گئی ہے۔ جو کہ فی اسکوائر فٹ 200روپئے ہے۔ لہٰذاآپ تمام اپنے اور اپنے مرحومین کے نام سے ایصالِ ثواب کے طور پر حصہ لے کر ثواب جاریہ حاصل کریں۔ رابطہ کریں،مولانا رضوان9019215899
بینک کی تفصیل Central Bank of India
Gerki Branch - A/C No. 2316522834
IFSC Code: CBIN0282820
اسلامک یونیورسٹی دیو بند کیلئے امداد کی اپیل
دیوبند۔(راست) مسلمانانِ ہند کی تعلیمی پسماندگی کو ختم کرنے کیلئے اسلامک یونیورسٹی ٹرسٹ دیوبند کو وجود میں لایا گیا ہے۔ جو دینی وعصری علوم کا عظیم مرکز ہے۔ اس ادارہ میں فی الوقت 900طلباء قیام وطعام کے ساتھ قیام پذیر ہیں۔ جس کاسالانہ بجٹ مع تعمیرات 7,52,06900 (سات کروڑ باون لاکھ نو ہزار چھ سو روپئے)ہے۔ ایک بچے کا ماہانہ خرچ2ہزار روپئے ہے۔ ایک اسکوائر فیٹ تعمیری خرچ800روپئے ہے۔ آپ تمام اہل خیر حضرات سے گزارش ہے کہ اس ادارہ کو اپنے زکوٰۃ،صدقات عطیات سے تعاون فرما کر عند اللہ ماجور ہوں۔
رابطہ کیلئے حافظ محمد نظام الدین سراجی:9113548900
مسجد کی تعمیر کیلئے امداد کی اپیل
بنگلورو۔(راست) مسجد طیب پٹیل ڈاؤن آر ٹی نگر بنگلور میں تعمیری کام چل رہا ہے، جس کا تخمیناً 18لاکھ روپئے ہے۔ ایک مصلیٰ کی قیمت7000روپئے ہے اور ایک اسکوائر فیٹ 1250/-روپئے ہے۔ لہٰذا اہل خیر حضرات سے گزارش ہے کہ اپنے اور اپنے مرحومین کی جانب سے برائے ایصال ثواب تعاون فرمائیں۔اکاؤنٹ نمبر یہ ہے۔رابطہ کریں ایم بشیر احمد کاشفی:9845983376
State bank of India
- IFSC SBIN0040276ِ A/C 64118294865
بڑا مکان میں جشن گیارھویں شریف
میسور۔(راست) درگاہ شریف بڑامکان ٹیپوسرکل میسور میں ہرماہ چاند کی 11 تاریخ کو گیارھویں شریف منائی جاتی ہے۔بروز منگل 15مارچ بعد نماز عشاء سید شاہ محمد الطاف پیراں قادری شطاری سجادہ نشین بڑا مکان میسور صدارت کریں گے۔ مولانا حافظ محمد جاوید حسین رضوی جمالی خطیب وامام مسجد خداداد، ڈائری سرکل بنگلور خطاب فرمائیں گے۔ مفتی شمس الدین بہرائچی ذکرواذکار اور خصوصی دعاء کریں گے۔ برادران اسلام سے شرکت کی پر خلوص گزارش ہے۔(الحاج سید نذیر احمد قادری البغدادی، سابق منیجر سنی جامع مسجد بارلین ودرگاہ حضرت خواجہ نظر اولیاء، میسور روڈ، بنگلور۔۲)
خانقاہِ ویلور گنتکل میں ذکر قادریہ
بنگلورو۔(راست)تمام مریدین اعلیٰ حضرت مولانا مولوی ابوناصر قطب الدین سید شاہ محمد باقر قادری قطب ویلور کو اطلاع دی جاتی ہے کہ خانقاہ وقطب ویلور، گنتکل، ضلع اننت پور (اے پی) میں مولانا حافظ محمد ابراہیم لطیفی کی زیر سرپرستی گزشتہ 30سالوں سے ہر ماہ ذکر قادریہ کی محفل منعقد کی جاتی ہے۔ بروز پیر 14مارچ بعد نماز مغرب ذکر کی محفل منعقد ہے۔برادران اسلام سے پر خلوص گزارش ہے کہ اس نورانی محفل میں مع دوست واحباب شرکت فرما کر سعادتوں سے مالامال ہوں۔(الحاج سید نذیر احمد قادری البغدادی، سابق منیجر سنی جامع مسجد بارلین ودرگاہ حضرت خواجہ نظر اولیاء، میسور روڈ، بنگلور)