حکومت کی طرف سے فراہم کی جانے والی موٹر او ر پمپ سیٹ ایک سال کے اندر خراب ہوئے تو اس کیلئے خود ٹھیکہ دار ہی ذمہ دار:رکن اسمبلی

RushdaInfotech March 14th 2022 urdu-news-paper
حکومت کی طرف سے فراہم کی جانے والی موٹر او ر پمپ سیٹ ایک سال کے اندر خراب ہوئے تو اس کیلئے خود ٹھیکہ دار ہی ذمہ دار:رکن اسمبلی

بنگارپیٹ:13مارچ(سالارنیوز)اگرایک سال کے اندر موٹراور پمپ خراب ہوئے تو اس کیلئے ٹھیکہ دا ر کوہی ذمہ دار ٹھہرایاجائے گا اور ہر گز بخشانہیں جائے گا، ٹھیکہ دار کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور اسے بلاک لسٹ میں شامل کر دیا جائے گا۔یہ بات رکن اسمبلی ایس این نارائن سوامی نے کہی۔انہوں نے یہاں ایس این ریسارٹ میں ایس سی ایس ٹی طبقات کیلئے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اسکیم کے تحت جملہ 88/افراد میں موٹر پمپ دیگر اشیاء تقسیم کے بعداپنے خطاب میں کہا کہ گذشتہ سال کسانوں کیلئے ٹیکسمو کے موٹر فراہم کئے گئے تھے،لیکن اس سال راجیشوری کنٹراکٹرس کو ا س کی ذمہ داری سونپی گئی ہے،ایک سال کے اندر کسی بھی موٹر یاپمپ میں کوئی پرابلم پیش آئے تو کسانوں کیلئے دوسرا موٹر پمپ فراہم کرناپڑے تو پھر ٹھیکہ دار کی طرف سے ہی مرمت کی ذمہ داری نبھانی ہوگی ورنہ شکایت ملنے پر ضرور کارروائی ہوگی۔ چند کسانوں کی طرف سے شکایت ملی ہے کہ انہیں کیبل فراہم نہیں کیاگیاہے۔ اگر کسانوں نے اپنی زمین لیز پر دے رکھی ہے،تو ایسے کسانوں کو بھی حکومت کے منصوبوں سے فائدہ پہنچا یاجائے گا اور 50ہزار روپئے کیبل کی خریدی کیلئے فراہم کئے جائیں گے۔9سالوں میں اس اسکیم کے تحت ایس سی ایس ٹی کے علاوہ دیگر طبقات کے تقریباً1600/ افراد کو سہولت فراہم کی گئی ہے۔جس وقت ریاست کے وزیر اعلیٰ سدارامیاتھے،اس اسکیم کو جاری کیاتھا۔اس مرتبہ ضلع میں اچھی بارش ہوئی ہے،اس سے بھر پور فائدہ اٹھایا جائے۔اس موقع پر پی ایل ڈی بینک کے صدر ایچ کے نارائن سوامی،ماگندی گرام پنچایت کے نائب صدر کوپیندرا،رام کرشناکے علاوہ دیگرم وجود تھے۔


Recent Post

Popular Links