سلمان خان نے شادی کا اعتراف کرلیا

بالی ووڈ کے چل بل پانڈے سلمان خان نے آخر کار اپنی شادی کا اعتراف کرلیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سلمان خان نے ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں وہ خود سے اپنی شادی کے حوالے سے سوال پوچھ رہے ہیں۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں سلمان خان کی فلم ہم آپ کے ہیں کون کا منظر دِکھایا گیا ہے جس میں اداکار نے پریم نامی کردار ادا کیا تھا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پریم سلمان خان سے سوال کرتا ہے کہ اور شادی؟ جس پر سلو میاں کہتے ہیں کہ ہوگئی۔یہ سن کر پریم چونک جاتا ہے اور ایک بار پھر سے پوچھتا ہے ہوگئی؟ جس پر سلمان خان خاموش نظر آتے ہیں۔واضح رہے کہ سلمان خان کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کی مکمل تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں جبکہ کہا جارہا ہے کہ یہ کوئی اشتہاری ویڈیو ہے۔دوسری جانب حال ہی میں سوشل میڈیا پر سلمان خان کی ایک تصویر وائرل ہوئی، جس میں سلمان خان اور سوناکشی سنہا کو ایک دوسرے کو انگوٹھی پہناتے دیکھا جاسکتا ہے۔اس تصویر نے ہزاروں شہریوں اور سوشل میڈیا صارفین کو چونکا دیا کیونکہ اس تصویر کو دیکھ کر سب کو ایسا لگا کہ سلمان خان نے سوناکشی سنہا سے خفیہ طور پر شادی کرلی ہے۔ میڈیا کے مطابق سوناکشی سنہا نے اس تصویر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ کیا تم اتنے بیوقوف ہو کہ اصلی اور فوٹو شاپ تصویر میں فرق نہیں بتا سکتے، ساتھ ہی انہوں نے قہقہے والے ایموجیز کا بھی اضافہ کیا تھا۔
سوناکشی سنہا سے خفیہ شادی؟
سلمان خان ہمیشہ ہی کسی نہ کسی وجہ سے میڈیا کی نظروں کا مرکز بنے رہتے ہیں، ان دنوں ایک بار پھر سے سلمان خان کی شادی کے حوالے سے قیاس آرائیاں ہونا شروع ہوگئی ہیں۔حال ہی میں سوشل میڈیا پر سلمان خان کی ایک تصویر وائرل ہوئی، جس میں سلمان خان اور سوناکشی سنہا کو ایک دوسرے کو انگوٹھی پہناتے دیکھا جاسکتا ہے۔اس تصویر نے ہزاروں بھارتی شہریوں اور سوشل میڈیا صارفین کو چونکا دیا کیونکہ اس تصویر کو دیکھ کر سب کو ایسا لگا کہ سلمان خان نے سوناکشی سنہا سے خفیہ طور پر شادی کر لی ہے۔تاہم اس تصویر میں سلمان خان کی سوناکشی سنہا سے خفیہ شادی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔یہ تصویر صرف قیاس آرائیاں پھیلانے کے مقصد سے ایڈیٹ کرکے سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی ہے۔ایسا پہلی بار نہیں ہوا بلکہ اس سے پہلے بھی ایک ٹوئٹ بہت تیزی سے وائرل ہوا تھا، جس میں یہ عامر خان کے ساتھ فاطمہ ثنا شیخ کی تصویرشیئر کرکے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ فاطمہ، مسٹر پرفیکٹ عامر خان کی تیسری بیوی ہیں۔اس تصویر نے سوشل میڈیا پر ان قیاس آرائیوں کا آغاز کردیا تھا کہ عامر خان نے فاطمہ ثنا شیخ سے خفیہ طور پر تیسری شادی کرلی ہے لیکن بعد میں یہ تصویر جعلی نکلی۔