ثانیہ، انکتا،کرمن ہندوستانی بلی جین کنگ کپ ٹیم میں شامل

نئی دہلی-8مارچ (آئی این ایس) تجربہ کار ثانیہ مرزا اور سنگلز کھلاڑی انکتا رینا اور کرمن کور تھانڈی کو12 اپریل سے ترکی کے انطالیہ میں شروع ہونے والے بلی جین کنگ کپ ایشیا اوشیانا گروپ ون ایونٹ کیلئے ہندوستانی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے- رتوجا بھوسلے بھی اسکواڈ میں شامل ہیں جبکہ جیل دیسائی کی جگہ ریا بھاٹیہ کو شامل کیا گیا ہے-لٹویا نے گزشتہ سال اپریل میں پلے آف میچ میں ہندوستان کو شکست دی تھی-ہندوستان اس میں چین، انڈونیشیا، جاپان، کوریا اور نیوزی لینڈ سے کھیلے گا- ٹاپ دو ٹیمیں پلے آف میں پہنچیں گی-کپتان وشال اپل نے کہا کہ ٹیم کو اگلے مرحلے تک پہنچنے کے لیے سخت محنت کرنی ہوگی-انہوں نے کہاکہ سلیکشن کمیٹی کی رائے تھی کہ ریا کو ان کی اعلیٰ رینکنگ کی وجہ سے موقع ملنا چاہیے، وہ کورونا وبا کی وجہ سے نہیں کھیل سکی تھیں - کوالیفکیشن زون سخت ہے، جن میں چین اور جاپان سے خطرہ ہوگا-