وارن اب تک کے عظیم ترین اسپنر تھے:ویراٹ

RushdaInfotech March 7th 2022 urdu-news-paper
وارن اب تک کے عظیم ترین اسپنر تھے:ویراٹ

موہالی۔ مارچ (یو این آئی) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وراٹ کوہلی نے ہفتہ کے روزشین وارن کو کرکٹ کی تاریخ کا اب تک کا عظیم اسپنر قرار دیا۔ویراٹ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ”میں خوش قسمت ہوں کہ میں انہیں جانتا ہوں اور میرے لیے وہ کرکٹ کے اب تک کے سب سے عظیم اسپنر ہیں۔ بلاشبہ وارن کا انتقال غیر متوقع تھا۔ وارن بہت جلدی چلے گئے اور میں ابھی تک صدمے میں ہوں کیونکہ میں انہیں میدان سے باہر بھی جانتا تھا۔ میں ان کی شخصیت اور کرشمے کو جانتا ہوں۔ وہ ہر کام منفرد انداز میں کرتے تھے۔ کچھ ایسا ہی کرشمہ وہ میدان میں بھی کرتے تھے ”۔ سابق کپتان نے کہا:وارن ایک ایماندار آدمی تھے اور انہوں نے راجہ کی طرح زندگی گزاری۔ آپ ان سے کوئی بھی بات کریں،ان کے بولنے میں جذبہ دیکھ سکتے تھے۔ وہ بہت صاف بولتے تھے اورانہیں معلوم ہوتا تھا کہ وہ کیا بول رہے ہیں۔
ویراٹ نے کہا آنجہانی وارن کے اہل خانہ اوردوستوں کے تیئں تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا“اس میں کوئی شک نہیں کہ انہیں یاد کیا جائے گا۔ مجھے امید ہے کہ ہم یہ جانتے ہوئے کہ زندگی میں کتنی چیزیں غیرمتوقع ہیں۔ صحیح سمت میں آگے بڑھ سکتے ہیں۔ ہم سب کو ایشورکا شکر ادا کرنا چاہیے کہ ہم اس پل میں جی رہے ہیں ”۔ ہندوستان کے کپتان روہت شرما نے بھی وارن کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وارن کی موت کی خبر سن کر انہیں صدمہ پہنچا ہے۔
لیجنڈری اسپنر نے گیند سے کئی کرشمے کیے ہیں اور نئی نسل کے تمام کرکٹرز کو متاثر کیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ عظیم آسٹریلوی کرکٹر وارن کا جمعہ کو تھائی لینڈ میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا تھا۔ ان کی عمر 52 سال تھی۔


Recent Post

Popular Links