گجرات حکومت نے پاکستان سے آنے والے41ہندوؤں کوشہریت دی

RushdaInfotech March 7th 2022 urdu-news-paper
گجرات حکومت نے پاکستان سے آنے والے41ہندوؤں کوشہریت دی

احمدآ باد-6مارچ(ایجنسی)گجرات حکومت نے ہفتے کے روز پاکستان کے 41 ہندوؤں کو ہندوستان کی شہریت دے دی- یہ اطلاع ریاستی حکومت کے ایک سرکاری بیان میں دی گئی ہے- احمد آباد کلکٹر سندپی سگلے کے دفتر میں 41 لوگوں کو ہندوستان کی شہریت دی گئی ہے- پاکستانی ہندوؤں نے حکومت کے اس اقدام کا خیر مقدم کیا ہے- پاکستانی ہندوؤں نے بھارتی شہریت ملنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے -احمد آباد کے کلکٹر سندپی سگلے نے بتایاہے کہ جن لوگوں کو شہریت دی گئی ہے ان کی عمریں 14 سے 70 سال کے درمیان ہیں -ہمارے پاس درخواستیں آتی ہیں اور شہریت جاری ہونے سے پہلے ہم دستاویزات کی جانچ پڑتال اور کام کرتے ہیں - اب تک پاکستان سے آنے والے 971 ہندوؤں کو شہریت دی جا چکی ہے- برسوں پہلے پاکستان سے ہندوستان میں آباد ہندو پناہ گزینوں کو وقتاً فوقتاً شہریت دی جاتی رہی ہے- اس سے پہلے مدھیہ پردیش حکومت نے بھی 75 لوگوں کو شہریت دی تھی- پاکستان سے آنے کے بعد اندور میں آباد 75 ہندو پناہ گزینوں کو گزشتہ سال ہندوستانی شہریت دی گئی-
مدھیہ پردیش کا اندور ایک ایسا شہر ہے جہاں پاکستان سے آنے والے ہندوؤں کی بڑی تعداد رہتی ہے- سندھی سماج کے لوگ برسوں پہلے پاکستان سے آکر اندور میں آباد ہوئے- اگرچہ ان مہاجرین میں سے زیادہ تر کو ہندوستانی شہریت مل گئی ہے لیکن ہندوستان میں اب بھی بڑی تعداد میں ایسے پناہ گزین ہیں جنہیں ہندوستانی شہریت نہیں ملی ہے-


Recent Post

Popular Links