رمضان المبارک میں عمرہ زائرین کو بہترین سہولتیں ملیں گی-عبدا لرحمن السدیس
RushdaInfotech
March 2nd 2022
urdu-news-paper

مکہ مکرمہ-یکم مارچ(ایجنسی)سربراہ حرمین شریفین انتظامیہ شیخ ڈاکٹر عبدا لرحمن السدیس کا کہنا ہے کہ اس سال عمرہ زائرین کو رمضان المبارک کے دوران بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں گی-شیخ ڈاکٹر عبدا لرحمن السدیس نے اس عزم کا اظہار مسجد الحرام انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات میں کیا-انہوں نے کہا کہ زائرین کی صحت و سلامتی کے لیے تمام اہلکار کورونا ایس او پیز کی مکمل پابندی کریں -ڈاکٹر السدیس کا مزید کہنا تھا کہ رمضان میں زائرین کو عبادت کے حوالے سے پرسکون ماحول فراہم کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے-